انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج منعقد ہوگا، جس میں آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری متوقع ہے۔
اجلاس میں ’ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی‘ یعنی ای ایف ایف کے تحت پاکستان کے 37 ماہ کے توسیعی معاہدے کے دوسرے جائزے اور ’ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی‘ یعنی آر ایس ایف کے تحت 28 ماہ کے معاہدے کے پہلے جائزے پر غور کیا جائے گا۔
The IMF Executive Board meets on Dec 8 to consider Pakistan’s request for a $1.2bn disbursement under the EFF and RSF. With a staff-level agreement already secured, approval would reinforce external buffers and support the reform agenda. The Fund has acknowledged progress in… pic.twitter.com/PiTZUfROX1
— Adeel Afzal (@AdeelAfzal06) December 7, 2025
منظوری کی صورت میں پاکستان کو ای ایف ایف کے تحت تقریباً 1.0 ارب ڈالر اور آر ایس ایف کے تحت تقریباً 200 ملین ڈالر تک رسائی حاصل ہو جائے گی۔
اس طرح دونوں سہولتوں کے تحت مجموعی ادائیگیاں بڑھ کر تقریباً 3.3 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ طے ہو چکا، وزیرخزانہ
آئی ایم ایف کی ویب سائٹ کے مطابق بورڈ کا اجلاس آج 8 دسمبر کو شیڈول ہے۔
واضح رہے کہ ایوا پیٹرووا کی سربراہی میں آئی ایم ایف کے مشن نے رواں برس 24 ستمبر سے 8 اکتوبر تک کراچی، اسلام آباد اور واشنگٹن ڈی سی میں ای ایف ایف کے دوسرے جائزے اور آر ایس ایف کے پہلے جائزے کے سلسلے میں پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کیے۔
مزید پڑھیں: عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟
15 اکتوبر کو آئی ایم ایف نے بتایا کہ پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے اسٹاف کے درمیان ای ایف ایف کے دوسرے جائزے اور آر ایس ایف کے پہلے جائزے پر اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے، جو ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے۔














