بگ باس 19 اپنے اختتام کو پہنچا، جیتنے والے گورو کھنّہ کو کتنی انعامی رقم ملی؟

پیر 8 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سلمان خان کے مشہور رئیلٹی شو بگ باس کے 19ویں سیزن کا اختتام ہو گیا  جس میں ٹی وی اسٹار گورو کھنہ نے فتح حاصل کی۔ انہوں نے فرحانہ بھٹ، تانیہ متل، پرنت مور اور امل ملک کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی اور 50 لاکھ روپے کا نقد انعام بھی جیتا۔

3 ماہ سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے اس سیزن میں سخت ٹاسکس، جذباتی موڑ، حکمت عملی اور جھگڑوں نے ناظرین کو محظوظ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بگ باس 19 کی میزبانی کے لیے سلمان خان کتنے سو کروڑ لے رہے ہیں؟ حیران کن انکشاف

گورو کھنہ بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار ہیں اور گزشتہ بیس سالوں سے متعدد سیریلز میں جلوہ گر رہے ہیں جن میں میری ڈولی تیرے آنگنہ جیون ساتھی، ہمسفر زندگی کے، دل سے دیا، پریم یا پہیلی اور چندرکانتا شامل ہیں۔ وہ اسٹار پلس کے ہٹ شو انوپما کے ذریعے عوامی شہرت حاصل کر چکے ہیں۔

بگ باس 19 میں گورو کا رویہ محتاط، مستحکم اور ذہنی طور پر مضبوط رہا۔ انہوں نے غیر ضروری تنازعات سے گریز کیا اور اپنی ایمانداری اور اخلاقیات کو برقرار رکھا جو ان کی کامیابی کا بنیادی سبب بنیں۔

یہ بھی پڑھیں: رئیلٹی شو ’بگ باس‘ کا سیٹ سیل، مستقبل خطرے میں

اس سے قبل گورو نے اسی سال سیلیبریٹی ماسٹر شیف انڈیا کے پہلے ایڈیشن میں بھی کامیابی حاصل کی جس میں انہوں نے نکی تمبولی، تیجسوی پراکش، فیصل شیخ اور راجیوا ادیتیا کو شکست دی تھی۔

بگ باس 19 جو 24 اگست کو شروع ہوا میں مجموعی طور پر 18 شرکا شامل تھے۔ پانچ فائنلسٹ کے علاوہ باقی شرکا میں اشنور کور، ابھیشیک باجاج، کنیکا سدانند، ملتّی چہار، بسیر علی، آویز ڈاربر، شہباز بادیشہ، مردول تیوری، نہال چودھاسما، نیلم گیری، نٹالیا جانوسزیک، نگمہ میر جکر، اور ذیشان قادری شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟