لندن میں پی ایس ایل کا شاندار روڈ شو، محسن نقوی کا لیگ کو نمبر ون بنانے کا اعلان

پیر 8 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تاریخ میں پہلی بار پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا روڈ شو برطانیہ کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوا، جسے پاکستان کرکٹ کے لیے ایک سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہاکہ لارڈز میں پی ایس ایل روڈ شو کا انعقاد ایک غیر معمولی کامیابی ہے، اور آج کرکٹ سفارتکاری کا اہم ذریعہ بن چکی ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی سی بی اور پی ایس ایل کی انتظامیہ مل کر ملکی کرکٹ کے لیے اصلاحات پر کام کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق پی ایس ایل کو دنیا کی بہترین لیگ بنانا ہدف ہے، اور اس وژن کی بنیاد نجم سیٹھی نے رکھی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ قومی کھلاڑی بے پناہ قابلیت رکھتے ہیں اور ہائی پرفارمنس سینٹرز کو جدید خطوط پر ترقی دی جا رہی ہے، جبکہ کراچی میں بھی ایک نیا سینٹر تعمیر ہو رہا ہے۔

سوئنگ کے بادشاہ وسیم اکرم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسے پاکستانی شائقین اور کرکٹرز کے لیے فخر کا لمحہ قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل نے پاکستان کرکٹ کو نئی زندگی دی ہے۔ انہوں نے ہنستے ہوئے نئے ٹیم مالکان کو مشورہ دیا کہ میچ ہارنے پر کوچز سے یہ سوال نہ کریں کہ ٹیم کیوں ہاری۔

پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر نے تقریب کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پی ایس ایل پاکستان کا سب سے کامیاب برانڈ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں کرکٹ کے شائقین ہر میچ سے بھرپور لطف اندوز ہوتے ہیں اور لیگ کے ذریعے پاکستانی کرکٹ کو دنیا بھر میں فروغ مل رہا ہے۔

ان کے مطابق پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کے لیے بولی کا عمل کھولا جا چکا ہے۔

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے بھی تقریب میں شرکت کی، اور گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ایس ایل کے ساتھ ان کا سفر ہمیشہ مثبت رہا۔

انہوں نے کہا کہ بڑے کھلاڑیوں کی رہنمائی نے انہیں آگے بڑھنے میں مدد دی اور لیگ نے پاکستان کرکٹ کو عالمی سطح پر ایک مضبوط شناخت دی ہے۔ بابر اعظم کے مطابق پی ایس ایل نوجوان کرکٹرز کے لیے بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوا ہے۔

تقریب میں بابر اعظم، صاحبزادہ فرحان، حارث رؤف، وسیم اکرم اور رمیز راجا سمیت کئی معروف شخصیات شریک ہوئیں، جبکہ علی ظفر نے پی ایس ایل کے مقبول گیت پر شاندار پرفارمنس پیش کرکے محفل کو چار چاند لگا دیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان اور ان کی اہلیہ مسلسل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے، سہیل آفریدی

سپریم کورٹ کے استقبالیہ پر دل کا دورہ، راولپنڈی کے رہائشی عابد حسین چل بسا

بالی ووڈ فلم ’دھُرندھر‘ کی باکس آفس پر دھوم، 7 دنوں میں کتنے کروڑ کمائے؟

دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا ترکمانستان میں عالمی فورم سے خطاب

بیرون ملک دہشتگردی سے متعلق افغان علما کا اعلامیہ: مولانا طاہر اشرفی کا خیرمقدم

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں