امن و امان کے لیے مشاورت سے پالیسی بنانا ہوگی، سہیل آفریدی، پولیس کو جدید اسلحہ اور سیکیورٹی آلات حوالے

پیر 8 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پولیس لائنز پشاور کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے پولیس کو بلٹ پروف گاڑیاں، جدید اسلحہ و سیکیورٹی آلات با ضابطہ طور پر حوالہ کردیے۔

پولیس کو ڈرونز کیمرے، اینٹی ڈرون گنز، اینٹی ڈرون سسٹمز، تھرمل کیمرے، جیمرز کے ساتھ بلٹ پروف جیکٹس، بیلسٹک ہیلمٹس اور بکتر بند گاڑیاں فراہم کی گئیں۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال، میرا اپنے گاؤں جانا تک محال ہے، مولانا فضل الرحمان

اس کے علاوہ سنائپر رائفلز، ڈریگونوف، ایم سولہ، سب مشین گنز اور ہیوی مشین گنز بھی پولیس فورس کے حوالے کی گئیں۔

وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ تھرمل ویپن سائٹس اور تھرمل بائنوکلرز سے پولیس کی رات کی نگرانی مؤثر بنے گی، بلٹ پروف ہیولز، بلٹ پروف ریوو اور سائیڈ آرمَرنگ سے پولیس کی نقل و حرکت مزید محفوظ ہو سکے گی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہاکہ 2018 سے 2022 تک ہم نے امن دیکھا مگر اس کے بعد حالات خراب ہوئے، قیام امن کے لیے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پالیسی بنانا ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ پولیس فورس کو موجودہ حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جوانوں کے جذبے جوان ہیں، اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہر اول دستے کا کردار ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ پولیس فورس کو ناقابل تسخیر بنایا جائے، پولیس فورس کو موجودہ حالات سے نمٹنے کے لیے مزید اسلحہ و آلات بھی فراہم کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: دہشتگردی ناقابل قبول، وفاق نے افغانستان کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

سہیل آفریدی نے کہاکہ جب ہم 80 ہزار شہدا کی بات کرتے ہیں تو ان میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے جوان بھی شامل ہیں، ہم صوبے میں امن بحال کریں گے اور اسے برقرار بھی رکھیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پالیسی بنے گی تو امن و امان قائم ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان 860 دنوں میں 870 ملاقاتیں کرچکے ہیں، حکومتی ترجمان

بوندی فائرنگ کیس: نوید اکرم پر 15 قتل اور دہشتگردی سمیت 59 الزامات عائد

پاکستان میں موٹر سائیکل اور تھری ویلر کی فروخت میں حیران کن اضافہ

سولر صارفین کے لیے بڑا دھچکا، نیپرا کی نئی تجاویز سے کتنا نقصان ہو گا؟

فٹبال اسٹار میسی کا ونتارا کا دورہ: جنگلی حیات کے ساتھ ملاقات اور موج مستی

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں