فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی، پنجاب اسمبلی نے تہنیتی قرار داد منظور کرلی

پیر 8 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب اسمبلی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر تہنیتی قرارداد منظور کر لی۔

پنجاب اسمبلی کے ایوان نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر اعتماد اور خراج تحسین پیش کرنے کی قرار داد منظور کی۔

مزید پڑھیں: طالبان پاکستان مخالف فتنۂ خوارج کا ساتھ چھوڑیں یا پھر اپنے انجام کے لیے تیار رہیں، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر

قرارداد ارکان اسمبلی شعیب صدیقی، شوکت عزیز بھٹی، طاہر جمیل، احسن رضا خان، ذوالفقار علی شاہ اور رانا احمد شہریار خان نے مشترکہ طور پر جمع کرائی تھی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی اس عہدے پر تعیناتی نے پاکستان کے وقار کو بین الاقوامی سطح پر مزید بڑھایا ہے اور ملک کی عسکری تاریخ میں ایک نیا اور سنہری باب رقم کیا ہے۔

’اس سے بھارت سمیت تمام دشمنوں کے اوسان خطا ہو چکے ہیں اور یہ قومی سرحدوں کو مزید محفوظ اور ناقابل تسخیر بنانے کے عزم کا عکاس ہے۔‘

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت دفاعی نظام کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے اور قوم کو اس قیادت پر مکمل بھروسہ ہے۔

’پاک فوج کی ملک میں معاشی استحکام اور سلامتی کے لیے خدمات کو بھی سراہا گیا، اور واضح کیا گیا کہ دفاعی مضبوطی اور داخلی امن ہی معاشی و معاشرتی ترقی کی بنیاد ہیں۔‘

ایوان نے یہ بھی زور دیا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں قومی سلامتی کے ادارے اور سول حکومت ایک صفحے پر ہیں اور پنجاب اسمبلی اس قیادت پر مکمل اعتماد رکھتی ہے۔

مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کی حیثیت سے گارڈ آف آنر پیش

قرارداد میں چیف آف ڈیفنس فورسز کی کامیاب مدت ملازمت کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ ایوان سی ڈی ایف کی قیادت میں بھرپور کامیابیوں کے لیے دعاگو ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیض حمید اب عمران خان کے خلاف گواہی دیں گے، فیصل واوڈا

پی ٹی آئی صوبے میں ایسے حالات پیدا کر رہی ہے جو گورنر راج کی راہ ہموار کرسکتے ہیں، بلاول بھٹو

وزیراعظم شہباز شریف کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

کورونا وبا: انسانیت بیچین تھی لیکن سمندری مخلوق نے سکھ کا سانس لیا

9 مئی فوج کے سینے میں زخم، فیض حمید کی سزا آنے والے فیصلوں کی ابتدا ہے، عمار مسعود

ویڈیو

کوئٹہ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سفری سہولت کا آغاز، گرین بس منصوبے میں پنک بسوں کا اضافہ

فیض حمید کو سزا، اگلا کون؟ عمران خان سے متعلق بڑی پیشگوئی

خضدار کی سلمٰی جو مزدوری کی کمائی سے جھونپڑی اسکول چلا رہی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل