شاہ رخ خان نے بہت چھوٹی عمر میں اپنا پورا خاندان کھویا،منوج باجپائی

بدھ 24 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وڈ اداکار منوج باجپائی نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان نے بہت چھوٹی عمر میں اپنا خاندان کھو دینے کے بعد اپنی زندگی کو دوبارہ بنایا اسی لیے وہ شاہ رخ خان کی عزت کرتے ہیں۔

بالی وڈ کے کنگ خان کی جدو جہد اور ان کا عالمی اسٹار بننے کا سفر بے شمار اداکاروں کو متاثر کرتا ہے۔

حال ہی میں اداکار منوج باجپائی نے ایک انٹر ویو میں کہا کہ پٹھان اداکار نے نہ صرف انڈسٹری میں اپنے لیے جگہ بنائی بلکہ اپنی ذاتی زندگی کو بھی ازسر نو تعمیر کیا۔

منوج باجپائی کا کہنا تھا کہ جس طرح کی دنیا شاہ رخ خان نے اپنے لیے کھڑی کی اس مقام پر شاہ رخ خان کو دیکھ کر انہیں بہت خوشی ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک ایسا انسان جس نے 26سال کی عمر میں اپنا پورا خاندان کھو دیا تھا اس نے خود اپنی دنیا بنائی،اپنا خاندان تخلیق کیا،اپنا بہت بڑا نام اور عزت بنائی۔

نیشنل ایوارڈ یافتہ ہندوستانی اداکار نے کہا کہ وہ ان کی اس لیے عزت کرتے ہیں کیونکہ وہ شاہ رخ خان کے ان دوستوں میں سے تھے جنہوں نے شاہ رخ خان کو مشکلوں سے نکلتے ہوئے دیکھا تھا۔

منوج باجپائی کا کہنا تھا کہ جب وہ اور شاہ رخ 19،20سال کے تھےتو دونوں نے تقریباً ڈیڑھ سال تک ایک ساتھ کام کیا۔

وہ اور شاہ رخ خان زیادہ نہیں ملتے دونوں اداکاروں کی دنیا الگ ہے۔اداکار نے کہا کہ انہوں نے اپنی دنیا بنائی اور شاہ رخ خان نے اپنی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان میں بدامنی کی وجہ صرف معاشی مسائل نہیں، پروپیگنڈے نے حقائق کو مسخ کیا

عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟