وزیر داخلہ محسن نقوی کی برطانوی حکام سے ملاقات، کچھ پاکستانی شہریوں کی حوالگی پر تبادلہ خیال

پیر 8 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی وزارتِ خارجہ کے حکام سے ملاقات کی ہے، جس میں پاک برطانیہ دوطرفہ تعاون، سیکیورٹی معاملات اور چند پاکستانی شہریوں کی حوالگی کا موضوع خاص طور پر زیرِ بحث آیا۔ ملاقات میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل بھی شریک تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محسن نقوی نے برطانوی حکام کو ایسے افراد کے بارے میں آگاہ کیا جو بیرون ملک بیٹھ کر پاکستان میں افراتفری پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں، اور ان کی حوالگی کے حوالے سے بات چیت بھی کی۔

مزید پڑھیں: عادل راجا کو ایک اور جھٹکا، عدالت کا بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر سے معافی مانگنے کا حکم

وزیر داخلہ نے پاکستان کے امیگریشن نظام میں حالیہ اصلاحات سے بھی برطانوی حکام کو آگاہ کیا۔

چند روز قبل اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے وزیر داخلہ کی ملاقات کے دوران بھی پاک برطانیہ تعلقات، سیکیورٹی تعاون اور غیرقانونی طور پر برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی واپسی پر تفصیلی گفتگو ہوئی تھی۔

اسی ملاقات میں محسن نقوی نے شہزاد اکبر اور عادل راجا کی حوالگی سے متعلق دستاویزات برطانوی ہائی کمشنر کے حوالے کیے تھیں، اس مؤقف کے ساتھ کہ دونوں افراد پاکستان میں اہم مقدمات میں مطلوب ہیں اور ان کے خلاف پروپیگنڈا اور دیگر الزامات کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اورعادل راجا کی حوالگی کا مطالبہ کردیا

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت آزادی اظہار پر یقین رکھتی ہے، تاہم فیک نیوز ہر ملک کے لیے سنگین مسئلہ بن چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انجینیئر محمد علی مرزا کے خلاف اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے معطل کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

لندن اور بیجنگ میں قربت؟ برطانوی وزیر اعظم اسٹارمر کا چین کا اہم دورہ شروع

اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالتوں اور ٹربیونلز کے ملازمین کے الاؤنسز روکنے کے احکامات معطل کر دیے

اسپائیڈر مین میں آواز کا جادو جگانے والے وائس آرٹسٹ الیکزس اورٹیگا انتقال کرگئے

بسنت سے قبل لاہور کے فصیل بند شہر میں 346 غیر محفوظ عمارتوں کی نشاندہی

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟