پوتے نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے 79 سالہ لاپتہ دادی کو کیسے تلاش کیا؟

منگل 9 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی ممبئی میں شام کی سیر کے دوران 79 سالہ خاتون کے لاپتہ ہونے سے خاندان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، تاہم ان کی مالا میں نصب جی پی ایس ٹریکر نے چند ہی گھنٹوں میں ان کا سراغ لگا دیا۔

اطلاعات کے مطابق 3 دسمبر کو سیوری کے علاقے میں سائرہ بی تاج الدین مُلّا کو ایک گاڑی نے ٹکر مار دی جس کے بعد راہگیروں نے انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا۔ واقعے کی اطلاع نہ ملنے کے باعث اہل خانہ شدید پریشانی کا شکار رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ناروے کے پہاڑوں میں گمشدہ امریکی صحافی 5 روز بعد زندہ بازیاب

خاتون کے پوتے محمد وسیم ایوب مُلّا نے اس وقت جی پی ایس ڈیوائس کو فعال کیا جو انہوں نے اپنی دادی کے تحفظ کے لیے ان کی مالا میں نصب کر رکھی تھی۔ ڈیوائس نے خاتون کی موجودگی کے ای ایم اسپتال میں ظاہر کی جو جائے حادثہ سے تقریباً پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

اہلِ خانہ نے اسپتال پہنچ کر خاتون کو زخمی حالت میں پایا، جس کے بعد سر کی چوٹ کے باعث انہیں مزید علاج کے لیے جے جے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق مریضہ کی حالت تسلی بخش ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں