اسلام آباد میں اہم شاہراہیں ٹریفک کے لیے بند، شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت

منگل 9 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہر میں مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کے غیر معمولی دباؤ کی پیشگوئی کرتے ہوئے اہم ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

ٹریفک پولیس اسلام آباد کے مطابق 9 دسمبر کو رات 9 بجے سے 10 بجے تک وفاقی دارالحکومت کی متعدد مرکزی سڑکوں پر ٹریفک معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ متاثرہ راستوں میں فیصل ایونیو، ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آج اور کل: اسلام آباد آنے کے لیے کون سے راستے ہرگز استعمال نہیں کرنے چاہییں؟

ایڈوائزری میں شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق ریڈ زون کے ایکسپریس چوک اور میریٹ گیٹ ٹریفک کے لیے بند رہیں گے، جبکہ ریڈ زون میں داخلے کے لیے سرینا چوک، نادرہ چوک اور مارگلہ روڈ استعمال کیے جائیں۔

راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے شہریوں کو راول روڈ، نائنتھ ایونیو، فقیر ایپی روڈ اور سری نگر ہائی وے استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والے مسافر زیرو پوائنٹ اور سری نگر ہائی وے کے ذریعے نائنتھ ایونیو کا انتخاب کریں۔

اسی طرح مری اور بارہ کہو سے اسلام آباد آنے والے افراد کے لیے کورنگ روڈ، بنی گالہ روڈ، پارک روڈ اور لہتراڑ روڈ کو متبادل قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: 8 اور 9 دسمبر کو کن شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگی؟

ترجمان نے بتایا کہ مختلف مقامات پر ٹریفک اہلکار شہریوں کی رہنمائی کے لیے تعینات ہوں گے جبکہ مزید معلومات کے لیے شہری ITP ریڈیو 92.4 FM  اسلام آباد پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا پیجز ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں جس کے مطابق مری روڈ پر فیض آباد کے مقام سے اسلام آباد جانے والے ایکسپریس وے کا راستہ عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

موقع پر موجود ٹریفک پولیس کے اہلکار نے بتایا کہ ایکسپریس وے پر ٹریفک کو رواں رکھنے کے لیے مری روڈ سے ایکسپریس وے جانے والا راستہ بند کیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ یہ راستہ روزانہ راولپنڈی سے ہزاروں شہری اسلام آباد میں داخل ہونے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ کے حکم کو سیاسی رنگ دینے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا

پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعظم سے ملاقات اور مذاکرات کے دعوے کی تردید کر دی

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں فوری جنگ بندی پر اتفاق

زمین کے اندر چھپا پانی، وہ راز جس نے دنیا کو عالمگیر آگ سے بچایا

ڈھاکا ایئرپورٹ: دھند کے باعث پروازوں کا نظام متاثر، متعدد بین الاقوامی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی