کام کی جگہ پر نظر انداز ہونے کا جذباتی اثر, ایسا کیوں ہوتا ہے؟

منگل 9 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہماری زندگی بچپن سے جوانی کی طرف بڑھنے کے ساتھ ساتھ اسکول اور گھر سے کام کی جگہ کی طرف منتقل ہو جاتی ہے لیکن یہ وہ جگہ ہے جہاں بہت سے لوگ سب کے درمیان بھی تنہا محسوس کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’اور کیسے ہیں؟‘ کے علاوہ بھی کچھ سوال جو آپ کو لوگوں کے قریب لاسکتے ہیں!

ڈان میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لوگوں کو کام پر تنہائی کیوں محسوس ہوتی ہے۔

تنہائی کا مطلب صرف اکیلے رہنا نہیں۔ آپ ایک بھرے دفتر میں بھی محسوس کر سکتے ہیں کہ کوئی آپ کو نہیں دیکھ رہا یا آپ کی اہمیت نہیں سمجھ رہا۔

مزید پڑھیے: کیا سردیاں رومانس کا موسم لے آتی ہیں، اس دوران رومانٹک موڈ کے پیچھے کیا سائنس ہے؟

یہ احساس کبھی کبھار چھوٹے چھوٹے انداز میں ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ساتھی جو باتیں مختصر کرتا ہے، وہ ساتھی جو اکیلے کھانا کھاتا ہے یا وہ شخص جو بظاہر ٹھیک لگتا ہے لیکن اندر سے جڑا ہوا محسوس نہیں کرتا۔

تنہائی کے اثرات

کام کی جگہ پر تنہائی نہ صرف آپ کی پیداواریت پر اثر ڈال سکتی ہے بلکہ آپ کی خود اعتمادی، جذباتی سکون اور جسمانی صحت پر بھی اثر ڈالتی ہے۔

یہ احساس گھر واپس بھی جا سکتا ہے جس سے خاندان کے ساتھ وقت گزارنا مشکل ہو جاتا ہے۔

اپنائیت کی کمی یا تعلق کا فقدان (بیلونگنگ گیپ)

انسان قدرتی طور پر چاہتا ہے کہ اس کی اہمیت گروپ میں سمجھی جائے۔

مزید پڑھیں: ’اسنیکٹویٹی‘: بیماریوں اور قبل از وقت موت کے خطرات ٹالنے والی یہ ترکیب کیا ہے؟

جب یہ احساس کم یا غائب ہو، دماغ اسے اہم چیز کھونے کے مترادف سمجھتا ہے، جس سے فکر، شک اور الگ تھلگ ہونے کا احساس پیدا ہوتا ہے۔

دور سے کام کرنا

گھر سے کام کرنے میں آزادی ہوتی ہے لیکن بعض اوقات لوگ خاموشی سے الگ تھلگ محسوس کرتے ہیں۔

مائیکرو کنکشنز

چھوٹے لیکن معنی خیز لمحات جیسے کسی ساتھی کا صبح پوچھنا کہ ’کیسا چل رہا ہے‘ یا مختصر بات چیت یہ سب احساس تعلق بڑھاتے ہیں۔

لیڈرز اور ساتھیوں کا کردار

مختصر شکریہ کہنا، ملاقات سے پہلے چھوٹی بات کرنا یا کھانے یا کافی پر شامل کرلینا۔

ریموٹ ٹیمز کے لیے

اس حوالے سے کچھ تجاویز یہ ہوسکتی ہیں کہ کیمرے آن کیے جائیں، ذاتی اپڈیٹس شیئر کی جائیں یا آرام سے چیک ان کیا جائے۔

اہم بات

تنہائی کوئی ذاتی ناکامی نہیں۔ یہ انسانی ردعمل ہے جو ہر کسی کے ساتھ ہو سکتا ہے۔ تعلقات کی ضرورت ایک قدرتی انسانی ضرورت ہے۔

اگر آپ محسوس کر رہے ہیں کہ آپ تنہا ہیں تو کسی قابل اعتماد ساتھی سے بات کریں، گروپ ڈسکشن میں شامل ہوں یا اپنے مینیجر سے اپنی حالت کا ذکر کریں۔

کام کی جگہ پر چھوٹے قدم اٹھانے سے ماحول زیادہ گرم اور انسانی بن سکتا ہے اور پیداواریت بھی بہتر ہو جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: خوشی، محبت و دیگر جذبات کے ہارمونز کونسے، یہ ہمارے دماغ پر کیسے حکومت کرتے ہیں؟

انسان کو اپنے اور دوسروں کے جذبات پر دھیان دینا چاہیے اور اگر وہ خود کو تنہا محسوس کر رہا ہو تو آواز بلند کرنا پھر اس کا حق ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

5 دہائیوں بعد انسان دوبارہ چاند کی طرف روانہ، ناسا نے تاریخی آرٹیمس ٹو مشن کامیابی سے لانچ کردیا

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے اثرات: برطانوی پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی طویل قطاریں

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

سعودی سفیر کا مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر اظہارِ تشویش اور پاکستان کے سفارتی کردار کی تعریف

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟