2027 ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کے ’پہلے 2 نام‘ کون سے ہونے چاہییں؟ ہربھجن سنگھ نے بتا دیا

بدھ 10 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے سابق اسپنر ہرڀجن سنگھ نے کہا ہے کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی 2027 ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کے ’پہلے 2 نام‘ ہونے چاہییں۔ ان کے مطابق اگر نوجوان کھلاڑیوں کے لیے تجربہ کار اسٹارز کو نظرانداز کیا گیا تو بڑے میچز میں یہ بھارت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ویرات کوہلی نے پُوما چھوڑ کر ایجیلیٹاس اسپورٹس سے شراکت کرلی

جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار سیریز کے بعد ہرڀجن نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کو ’’جوان کھلاڑیوں کی تلاش میں تجربہ نہیں کھونا چاہیے۔

ہرڀجن کا کہنا تھا کہ روہت اور ویرات سے بہتر کھلاڑی موجود نہیں۔ ٹیم کو ان کے گرد کھڑا کرنا چاہیے۔ اگر تجربہ کھو دیا تو بڑے میچز میں مسئلہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں سینیئر بیٹسمین بہترین فارم میں ہیں اور فٹنس بھی برقرار رکھیں گے، اس لیے ورلڈ کپ کھیلنا ان کے لیے ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’پاکستان بھارت نہ آئے، کوئی فرق نہیں پڑتا‘ ہربھجن سنگھ

ہرڀجن نے گزشتہ ورلڈ کپ کے فائنل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت پچ کی سست رفتار کی وجہ سے ہارا، لیکن روہت کی کپتانی اور دونوں بیٹسمینوں کی کارکردگی ’غیر معمولی‘ رہی۔

ویرات کوہلی نے حالیہ سیریز میں 302 رنز بنائے، جب کہ روہت شرما نے 148 رنز اسکور کیے۔ دونوں اس سال بھارت کی جانب سے او ڈی آئی میں سرفہرست رن اسکورر رہے۔

ہرڀجن نے واضح کیا کہ ورلڈ کپ 2027 ممکنہ طور پر ان دونوں کا آخری عالمی مقابلہ ہوسکتا ہے، اس لیے ٹیم میں ان کی موجودگی ’لازمی‘ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بِمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کی پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا

  خواتین اور بچوں کی نازیبا تصاویر، گروک کے خلاف دنیا بھر میں تحقیقات کا مطالبہ

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟