پنجاب ڈیولپمنٹ پلان، صوبے کے 52 شہروں میں ترقی کا بڑا منصوبہ شروع

بدھ 10 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبے کے 52 شہروں کے لیے شروع کیے جانے والے پنجاب ڈیولپمنٹ پلان میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔ صوبے میں سیوریج، ڈرینج، سڑکوں، پارکس اور شہری انفراسٹرکچر کی ازسرِ نو تعمیر و بحالی کے لیے 304 ارب روپے مالیت کے پہلے مرحلے کے منصوبوں پر کام تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

وزیراعلیٰ کی زیرِ صدارت منعقدہ اعلیٰ سطح اجلاس میں منصوبے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں ٹینڈرز، تعمیراتی ٹائم لائنز، منصوبوں کی لاگت اور گراؤنڈ بریکنگ شیڈول پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے وزیر اعلیٰ پنجاب کی سود سے پاک بائیک اسکیم: طلبا کے لیے خصوصی لاٹری پرائز مہم کا آغاز

اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کے تمام شہروں میں یکساں ترقی کو یقینی بنایا جائے گا اور سب سے زیادہ خستہ حال اور متاثرہ علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر تعمیر و مرمت فراہم کی جائے گی۔

52 شہروں میں منصوبوں کا آغاز 19 دسمبر 2025 سے

محکمہ بلدیات کے مطابق پنجاب ڈیولپمنٹ پلان کے تحت 50 ٹینڈرز فلوٹ کیے جا چکے ہیں جبکہ 10 ٹینڈرز مکمل ہو چکے ہیں۔ منصوبوں پر عملی کام کا آغاز 19 دسمبر 2025 سے ہوگا اور زیادہ تر ترقیاتی حکمتِ عملی کی تکمیل کی حتمی تاریخ 30 جون 2026 مقرر کی گئی ہے۔

166 ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری، 53 ارب کے 10 اہم پراجیکٹس گراؤنڈ بریکنگ کے لیے تیار

304 ارب روپے کے پہلے مرحلے میں سے 166 ارب روپے کے منصوبوں کی باضابطہ منظوری دے دی گئی ہے جبکہ 53.5 ارب روپے کی لاگت سے 10 بڑے شہروں میں ابتدائی پروجیکٹس جلد گراؤنڈ بریکنگ کے لیے تیار ہیں۔ جن شہروں میں ترقیاتی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا، ان میں بورے والا، خانیوال، لالہ موسیٰ، میلسی، سلانوالی، وہاڑی، اٹک، لیہ، علی پور اور جڑانوالہ شامل ہیں۔

 سیوریج و ڈرینج سسٹم کی ازسرِ نو تعمیر

پنجاب ڈیولپمنٹ پلان کے مطابق صوبے بھر میں شہری انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کے لیے 3,497 کلومیٹر طویل سیوریج لائنیں بچھائی یا اپ ،گریڈ کی جائیں گی 181 کلومیٹر ڈرینج سسٹم تعمیر یا بحال کیا جائے گا، 56 نئے ڈسپوزل اسٹیشن قائم کیے جائیں گے، 61 ڈسپوزل اسٹیشنوں کی تعمیر و مرمت کے بعد نکاسی آب کی مجموعی گنجائش 2114 کیوسک تک بڑھا دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے پنجاب کو محفوظ ترین صوبہ بناؤں گی، مریم نواز کا تعلیمی اداروں کے باہر کیمرے نصب کرنے کا حکم

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خصوصی ہدایت کی کہ تمام نکاسی آب سے متعلق منصوبے مون سون سے قبل مکمل کیے جائیں تاکہ شہری علاقوں کو بارشوں کے دوران مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 مزید 43 شہروں میں ترقیاتی منصوبوں کا دائرہ

پہلے مرحلے کے علاوہ، 43 مزید شہروں میں بھی 304 ارب روپے کی لاگت سے گلیوں کی تعمیر، پارکس کی بحالی، نئی سڑکوں کی تعمیر، سیوریج و ڈرینج نظام کی بہتری پر بڑے پیمانے پر کام کیا جائے گا۔

 یکساں ترقی کا ویژن

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اجلاس میں واضح کیا کہ پنجاب کے ہر شہر اور ہر بستی میں ترقی کا کوئی فرق نہیں رکھا جائے گا اور عوامی سہولیات کو بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے 30 جون 2026 تک 52 شہروں میں ترقی کے ’نئے چراغ‘ جلانے کا ہدف بھی مقرر کر دیا۔

پنجاب ڈیولپمنٹ پلان کو صوبے میں شہری سہولیات کی بہتری اور انفراسٹرکچر کے جدید معیار کی طرف اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیض حمید اب عمران خان کے خلاف گواہی دیں گے، فیصل واوڈا

پی ٹی آئی صوبے میں ایسے حالات پیدا کر رہی ہے جو گورنر راج کی راہ ہموار کرسکتے ہیں، بلاول بھٹو

وزیراعظم شہباز شریف کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

کورونا وبا: انسانیت بیچین تھی لیکن سمندری مخلوق نے سکھ کا سانس لیا

9 مئی فوج کے سینے میں زخم، فیض حمید کی سزا آنے والے فیصلوں کی ابتدا ہے، عمار مسعود

ویڈیو

کوئٹہ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سفری سہولت کا آغاز، گرین بس منصوبے میں پنک بسوں کا اضافہ

فیض حمید کو سزا، اگلا کون؟ عمران خان سے متعلق بڑی پیشگوئی

خضدار کی سلمٰی جو مزدوری کی کمائی سے جھونپڑی اسکول چلا رہی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل