معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا گزشتہ رات برطانیہ سے ڈی پورٹ ہونے کے بعد پاکستان پہنچے اور آج عدالت نے ان کی 10 روزہ راہداری ضمانت منظور کر دی ہے۔
اس موقع پر رجب بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ڈی پورٹ نہیں کیا گیا میں بزنس کلاس میں واپس آیا ہوں۔ میرا ویزہ کینسل ہوا ہے کیونکہ پاکستان سے درخواست گئی ہے کہ میرے خلاف کیسز ہیں اور میرے برطانیہ کے وکیل نے اس فیصلے کو چیلنج کر دیا ہے۔
مجھے ڈی پورٹ نہیں کیا گیا، ڈی پورٹ ہو کر انسان بزنس کلاس میں واپس نہیں آتا، میرا ویزہ کینسل ہوا ہے، فیصلے کو چیلنج کر دیا ہے، رجب بٹ، ’’بگ برادرز‘‘ کی مدد سے متعلق سوال پر کہا کہ اِس پر میرے وکیل بات کرینگے۔۔!! pic.twitter.com/IChx8tYE8H
— Khurram Iqbal (@khurram143) December 10, 2025
رجب بٹ سے جب ڈکی بھائی کے حوالے سے سوال کیا گیا کہ انہیں ’بگ برادرز‘ کی مدد ملی ہے تو کیا آپ کو بھی کسی ’بگ برادر‘ کی مدد ملی ہے؟ اس پر رجب بٹ نے کہا کہ اس حوالے سے میرے وکیل بات کریں گے۔
دوسری جانب ندیم نانی والا نے کہا کہ ان کے پاس برطانیہ کی شہریت ہے اور ان پر دو ایف آئی آرز درج ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’میں ڈکی بھائی سے ملاقات کے لیے گیا تھا، ہماری کچھ باتیں ہوئی تھیں اور وقت آنے پر بتاؤں گا‘۔













