تحریک تحفظ آئین پاکستان کا ہنگامی اجلاس، کے پی میں گورنر راج کی صورت میں مزاحمت کا عزم

بدھ 10 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آئین کی بالادستی اور جمہوری روایات کے تحفظ کے لیے ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا، جس میں پارٹی کے سینیئر رہنماؤں نے شرکت کی اور حکومت سے مذاکرات کی سنجیدگی، عدالتی احکامات پر فوری عمل، اور عمران خان کے زیرِ التوا مقدمات کی میرٹ پر فوری سماعت کا مطالبہ کیا۔

اجلاس کی صدارت محمود خان اچکزئی نے کی جبکہ علامہ راجہ ناصر عباس، اسد قیصر، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان سے ملاقات کی منتظر بہنوں پر پولیس اور حکومتی اہلکاروں کی جانب سے تشدد کی شدید مذمت کی گئی۔

اعلامیہ اور مطالبات

اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت مذاکرات کی سنجیدگی ظاہر کرے، ملاقاتوں کی بحالی کو یقینی بنایا جائے اور عدالتی احکامات پر فوری عمل کیا جائے۔ اجلاس نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ عمران خان کے زیرِ التواء مقدمات کی میرٹ پر فوری سماعت کی جائے۔

اجلاس میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے غیر آئینی بیانات پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور واضح کیا گیا کہ غیر آئینی اقدام کی ہر سطح پر مزاحمت کی جائے گی۔

قومی مشاورتی کانفرنس کا اعلان

تحریک نے اعلان کیا کہ 20 اور 21 دسمبر کو اسلام آباد میں ’قومی مشاورتی کانفرنس‘ منعقد کی جائے گی، جس میں اپوزیشن جماعتیں، بار کونسلز اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ کانفرنس کے لیے مصطفیٰ نواز کھوکھر، حسین احمد یوسفزئی اور خالد یوسف چوہدری پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

پاک افغان تعلقات

اجلاس میں پاکستان اور افغانستان سرحدی تجارت کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا گیا اور دونوں ممالک پر زور دیا گیا کہ تنازعات کو سفارتی مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے اجلاس کے اختتام پر آئین کی بالادستی اور جمہوری روایات کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیض حمید اب عمران خان کے خلاف گواہی دیں گے، فیصل واوڈا

پی ٹی آئی صوبے میں ایسے حالات پیدا کر رہی ہے جو گورنر راج کی راہ ہموار کرسکتے ہیں، بلاول بھٹو

وزیراعظم شہباز شریف کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

کورونا وبا: انسانیت بیچین تھی لیکن سمندری مخلوق نے سکھ کا سانس لیا

9 مئی فوج کے سینے میں زخم، فیض حمید کی سزا آنے والے فیصلوں کی ابتدا ہے، عمار مسعود

ویڈیو

کوئٹہ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سفری سہولت کا آغاز، گرین بس منصوبے میں پنک بسوں کا اضافہ

فیض حمید کو سزا، اگلا کون؟ عمران خان سے متعلق بڑی پیشگوئی

خضدار کی سلمٰی جو مزدوری کی کمائی سے جھونپڑی اسکول چلا رہی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل