بھارتی پنجاب کے ضلع فریدکوٹ میں ایک دیہاڑی دار مزدور کے خاندان کے لیے خوشی اور خوف اب ایک ساتھ چل رہے ہیں، کیونکہ حال ہی میں انہوں نے ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاٹری جیت لی ہے۔
نصیب کور اور ان کے شوہر رام سنگھ، دونوں سائیڈکے گاؤں کے رہائشی اور کھیتوں میں دیہاڑی پر کام کرنے والے مزدور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی شوہر دوسری شادی کی کوشش کر رہا ہے، پاکستانی خاتون کی نریندر مودی سے مداخلت کی اپیل
انہوں نے 200 روپے کا ایک لاٹری ٹکٹ خریدا تھا جس نے پنجاب اسٹیٹ لاٹری میں پہلا انعام جیت لیا۔
A farm labourer’s family in Punjab’s Faridkot district has gone into hiding after winning a Rs 1.5 crore lottery, fearing extortion threats from criminal groups.
The case comes weeks after a Jaipur vegetable seller who won Rs 11 crore from the Punjab State Lottery reported… pic.twitter.com/1ZD5CdJ4Qt
— IndiaToday (@IndiaToday) December 10, 2025
تاہم اس غیر متوقع جیت کی خوشی بہت جلد خوف اور اضطراب میں بدل گئی۔
جیسے ہی اس جیت کی خبر آس پاس کے علاقوں میں پھیلی، وہ پریشان ہوگئے کہ کہیں جرائم پیشہ عناصر انہیں تاوان یا ڈکیتی کا نشانہ نہ بنا لیں۔
مزید پڑھیں: پیاز اور لہسن کیوں کھایا؟ معمولی اختلاف پر 22 سالہ شادی ٹوٹ گئی
اپنی حفاظت کے پیشِ نظر، خاندان نے گھر کو تالے لگا دیے، موبائل فون بند کر دیے اور ایک خفیہ مقام پر منتقل ہو گیا۔
فریدکوٹ پولیس کو منگل کے روز اس صورتحال کا علم ہوا تو انہوں نے فوری طور پر خاندان سے رابطہ کیا اور انہیں تحفظ کی یقین دہانی کرائی۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش نے بھارت سے جبری بیدخل کی گئی حاملہ خاتون کو بی ایس ایف کے حوالے کر دیا
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈی ایس پی ترلچن سنگھ نے بتایا کہ آج ہمیں پتا چلا کہ نصیب کور نے 15 سے 20 روز قبل 200 روپے کا ایک لاٹری ٹکٹ خریدا تھا، جس میں انہیں ڈیڑھ کروڑ روپے کا انعام ملا ہے۔
’خاندان نے خدشہ ظاہر کیا کہ اچانک دولت ملنے کی وجہ سے کوئی انہیں نقصان پہنچا سکتا ہے یا تاوان کا مطالبہ کر سکتا ہے۔‘
ڈی ایس پی ترلچن سنگھ کے مطابق پولیس نے انہیں یقین دلایا ہے کہ پولیس عوام کی حفاظت کے لیے ہر وقت موجود ہے اور ان کے خاندان کو کوئی نقصان نہیں پہنچنے دیا جائے گا۔














