اسلام آباد: جھگیوں میں مقیم خواتین اور مردوں پر تشدد کے الزام میں گرفتار 3 چینی شہری رہا

بدھ 10 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کے علاقے گولڑہ کی کچی آبادیوں میں مقامی افراد بشمول خواتین پر تشدد میں ملوث چینی شہریوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس نے گولڑہ تھانے میں مقدمہ درج کرکے 3 چینی شہریوں کو گرفتار کیا تھا۔ مقدمے کے مطابق مدعی محمد خان اور ان کا خاندان قریب جھگیوں میں عارضی طور پر رہائش پذیر تھے۔

یہ بھی پڑھیے: جدید پروسیسرز اسمگل کرنے کا الزام، 2 امریکی و 2 چینی شہری گرفتار

مدعی کے مطابق اس دوران 7 چینی باشندے وہاں آئے اور جھگیوں میں رہنے والی خواتین کی ویڈیو بنانا شروع کر دی، جس پر مدعی اور ان کے قبیلے کے دیگر افراد نے ان سے ویڈیو بنانے سے منع کیا۔

مدعی کے مطابق بارہا منع کرنے کے باوجود چینی شہری ویڈیو بناتے رہے، جس کے نتیجے میں جھگڑا شروع ہو گیا اور چینی شہریوں نے ان کی خواتین سمیت ان پر تشدد کیا۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی: چینی شہریوں کو کرائے پر مکان دینا مالک مکان کو مہنگا پڑگیا

اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار چینی شہریوں کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا اور بعد ازاں عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ تاہم بعد میں مدعی نے عدالت میں ملزمان کے ساتھ راضی نامہ ہونے کا بیان دے کر مقدمہ واپس لے لیا، جس کے بعد تینوں چینی شہری رہا کر دیے گئے۔

مدعی محمد خان نے واضح کیا کہ انہوں نے ذاتی طور پر کسی قسم کا معاوضہ نہیں طلب کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کفایت شعاری مہم: صدر مملکت نے یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کی منظوری دیدی

اسپتال پر حملے میں 400 ہلاکتوں کا دعویٰ، افغان میڈیا نے طالبان رجیم کا جھوٹ بے نقاب کردیا

اسپتال پر حملے کا دعویٰ جھوٹ، افغانستان پوزیشن واضح کرے دہشتگردوں کے ساتھ کھڑا ہے یا پاکستان کے ساتھ، عطا تاڑ

حکومت نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کو غیر ملکی سرمایہ کاروں تک توسیع دے دی

جہاں جہاں اور جس چیز سے ملک کو خطرہ ہے اسے ختم کرنا پاکستان کا حق ہے، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

دہشتگردوں کا نیا پروپیگنڈا، ٹرمپ عالمی تنہائی کا شکار ہوگئے

کسی بھی مسئلے پر زیادہ سوچنا پیچیدہ مسئلہ ضرور، لیکن اس کا آسان حل کیا ہے؟

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا