سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کی ہدایت پر پارٹی آئین کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے خصوصی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے اپنی اصلاح کا فیصلہ کرلیا، عمران خان سے ملاقاتیں روکنا مسئلے کا حل نہیں، بیرسٹر گوہر
پارٹی آئین کے جائزہ کے لیے قائم کمیٹی میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی، حمید خان، اسد قیصر، رؤف حسن اور فردوس شمیم نقوی شامل ہیں۔
کمیٹی کو پارٹی آئین میں موجود خامیوں کو دور کرنے اور اسے دیگر سیاسی جماعتوں کے آئین کے مطابق لانے کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ممکنہ اعتراضات سے دور رہنے اور قانونی و آئینی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے پارٹی آئین میں ضروری اصلاحات کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیے: الیکشن کمیشن کا انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پی ٹی آئی پر تاخیری حربے استعمال کرنے کا الزام
کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ پارٹی آئین پر جائزہ 10 روز میں مکمل کرے اور اپنی سفارشات پیش کرے۔
پارٹی کے سینیئر رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی انٹرا پارٹی انتخابات کے نئے لائحہ عمل کے لیے بنیاد فراہم کرے گی۔














