پی ایس ایل، 2 نئی فرنچائزز کے لیے بنیادی قیمت کتنی مقرر کی گئی ہے؟

بدھ 10 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تمام 6 موجودہ فرنچائزز کی قیمت میں تقریباً 3 گنا اضافہ کر دیا ہے اور دو نئی فرنچائزز کے لیے فی سال ایک ارب 30 کروڑ کی بھاری بنیاد قیمت مقرر کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا مظفرآباد میں پی ایس ایل میچز کرانے کا فیصلہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے اب تک قیمتوں کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا، جو 2016 میں لیگ کے آغاز کے وقت اپنائی گئی پریکٹس سے مختلف ہے۔ تاہم نئی قیمتیں تقریباً تین گنا زیادہ ہیں۔ 2016 کے برعکس، جب فرنچائز کی قیمتیں امریکی ڈالر میں دی گئی تھیں، اب بورڈ نے تمام مالی معاملات پاکستانی روپے میں منتقل کردیے ہیں۔

موجودہ فرنچائزز کی نئی قیمتیں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز — 2019 کے چیمپیئن — اب بھی سب سے کم قیمت والی فرنچائز ہیں، جن کی سالانہ قیمت تقریباً 36 کروڑ روپے ہے۔

پشاور زلمی — 2017 کے فاتح — کی قدر بڑھ کر 48 کروڑ روپے سالانہ ہو گئی ہے، جو پہلے 1.6 ملین امریکی ڈالر تھی۔

کراچی کنگز — 2020 کے چیمپیئن — کی قیمت اب 65 کروڑ روپے سالانہ مقرر کی گئی ہے، جو پہلے 2.6 ملین امریکی ڈالر تھی۔

لاہور قلندرز — 2022، 2023 اور 2025 کے فاتح — کی قیمت 67 کروڑ روپے سالانہ رکھی گئی ہے، کراچی کنگز کے مقابلے میں معمولی زیادہ۔

یہ بھی پڑھیں: لندن میں پی ایس ایل کا شاندار روڈ شو، محسن نقوی کا لیگ کو نمبر ون بنانے کا اعلان

ملتان سلطانز — جو لیگ میں پہلی دو سیزنز کے بعد شامل ہوئے اور پہلے سب سے زیادہ قیمت 63 ملین امریکی ڈالر تھی — کو اب 108 کروڑ روپے سالانہ کی نئی قیمت دی گئی ہے۔

پی سی بی نے فرنچائزز کے سالانہ کھلاڑی بجٹ میں اضافہ نہیں کیا، جو فی ٹیم 1.4 ملین امریکی ڈالر پر برقرار ہے۔

2 نئی فرنچائزز کے لیے منصوبہ بندی

پی سی بی نے لندن میں ایک روڈ شو منعقد کیا تاکہ دو نئی فرنچائزز اور ملتان سلطانز کے لیے سرمایہ کار تلاش کیے جا سکیں۔ بورڈ نے 6 شہروں  راولپنڈی، فیصل آباد، سیالکوٹ، حیدرآباد، مظفرآباد اور گلگت  کو شارٹ لسٹ کیا ہے، جن میں سے 2  شہر منتخب کیے جائیں گے تاکہ PSL کی ٹیموں کی تعداد 8 ہو جائے۔

پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ وہ نیویارک میں بھی ایک روڈ شو کرے گا، جو بورڈ کی عالمی سرمایہ کاری کی حکمت عملی کا حصہ ہے، تاکہ 2 نئی فرنچائزز کی نیلامی سے قبل بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو متوجہ کیا جاسکے۔ یہ اقدام لیگ کی تجارتی طاقت، عالمی فالوئنگ اور طویل مدتی ترقی کے امکانات دکھانے کے لیے ہے۔

پی سی بی کے عالمی منصوبے میں پاکستانی کھلاڑی

نیویارک کے روڈ شو میں چھ پاکستانی مرد کھلاڑی حصہ لیں گے، جن میں T20I کپتان سلمان علی آغا، ابرار احمد، فہیم اشرف، صائم ایوب، شان مسعود اور سعود شکیل شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں بروقت الیکشن کی راہ ہموار، غلام مصطفیٰ مغل نے چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھالیا

وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا کا تعمیراتی خدمات پر ٹیکس قانونی قراردیدیا

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’رمضان سے پہلے نازیبا ساڑھیاں اور اب سر پر ڈوپٹا؟‘ لائیو کالر کا جویریہ سعود سے سخت سوال

دی ہنڈرڈ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت خطرے میں، آئی پی ایل روابط آڑے آگئے

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب