امریکی فورسز کی کمانڈو کارروائی، وینزویلا کے تیل بردار جہاز پر قبضے کی ویڈیو وائرل

جمعرات 11 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی فوج نے وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک بڑے تیل بردار جہاز پر فضائی چھاپہ مار کر اسے قبضے میں لے لیا، جسے کاراکاس نے ’بین الاقوامی بحری ڈاکہ زنی‘ قرار دیا۔

انٹرنیشل میڈیا کے مطابق امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک بڑے آئل ٹینکر پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے وینزویلا کے ساحل سے ایک بہت بڑا جہاز پکڑا ہے، شاید اب تک کا سب سے بڑا ضبط کیا جانے والا جہاز۔

امریکی اٹارنی جنرل پام بونڈی کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کمانڈوز ہیلی کاپٹر سے رسیاں ڈال کر جہاز کے ڈیک پر اترتے ہیں اور اسلحہ تھامے جہاز کے برج کی طرف بڑھتے ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق یہ جہاز ’غیر قانونی تیل ترسیلی نیٹ ورک‘ کا حصہ تھا جو ایران اور وینزویلا کا پابندیوں کے تحت تیل لے جا رہا تھا۔

وینزویلا کا شدید احتجاج

وینزویلا کی وزارتِ خارجہ نے امریکا کے اس اقدام کو ’بین الاقوامی بحری قزاقی‘ اور ’دن دھاڑے چوری‘ قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ جہاز مبینہ طور پر کیوبا کی طرف جا رہا تھا جب امریکی کوسٹ گارڈ نے اسے روک لیا۔

یہ کارروائی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب وینزویلا کی اپوزیشن رہنما اور نوبیل امن انعام یافتہ ماریہ کورینا ماچاڈو اوسلو میں عالمی خطاب کرنے والی ہیں۔ وہ کئی ماہ سے منظرِ عام سے غائب تھیں کیونکہ ان کی جان کو خطرات لاحق تھے۔

ٹرمپ نے وینزویلا کو تنبیہ کی کہ اگر ماچاڈو کی واپسی پر انہیں گرفتار کیا گیا تو واشنگٹن خاموش نہیں رہے گا۔

خطے میں امریکی عسکری دباؤ میں اضافہ

گزشتہ مہینوں میں امریکا نے کیریبین میں بحریہ اور ایئرکرافٹ کیریئرز کی بڑی تعداد تعینات کی ہے، جنہیں واشنگٹن منشیات کے خلاف کارروائی قرار دیتا ہے، جبکہ وینزویلا اسے ’رجیم چینج‘ کی کوشش کہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی حملے کا خوف، عالمی ایئرلائنز وینزویلا کے لیے پروازیں معطل کرنے پر مجبور

امریکی فورسز اب تک 20 سے زائد مبینہ منشیات بردار کشتیوں کو تباہ کر چکی ہیں جن میں کم از کم 87 افراد ہلاک ہوئے۔

واضح رہے کہ امریکا اور وینزویلا کے تعلقات میں تناؤ کی وجہ 2019 سے جاری تنازع ہے، جب امریکا نے نیکولس مدورو کی حکومت کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کیں۔

واشنگٹن مسلسل اپوزیشن کی حمایت کرتے ہوئے مدورو کے استعفے کا مطالبہ کرتا رہا ہے، اور امریکا کا کہنا ہے کہ وینزویلا منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہے، جبکہ کاراکاس اس الزام کو جھوٹا پروپیگنڈا قرار دیتا ہے۔

دونوں ممالک کے تعلقات 2017 کے بعد مسلسل خراب ہوئے، جب امریکا نے تیل اور تجارتی شعبے پر بڑی پابندیاں لگائیں۔ 2020 سے کیریبین میں امریکی بحری سرگرمیوں میں اضافہ بھی وینزویلا کے نزدیک ’’حملے کی تیاری‘‘ اور ’’ریجیم چینج کی سازش‘‘ کے مترادف ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں بروقت الیکشن کی راہ ہموار، غلام مصطفیٰ مغل نے چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھالیا

وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا کا تعمیراتی خدمات پر ٹیکس قانونی قراردیدیا

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’رمضان سے پہلے نازیبا ساڑھیاں اور اب سر پر ڈوپٹا؟‘ لائیو کالر کا جویریہ سعود سے سخت سوال

دی ہنڈرڈ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت خطرے میں، آئی پی ایل روابط آڑے آگئے

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب