’چہرہ خوبصورت اور ہونٹ مشین گن جیسے‘، ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنی پریس سیکرٹری کی منفرد انداز میں تعریف

جمعرات 11 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینسلوینیا میں انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران اپنی پریس سیکرٹری کارولین لیوٹ کی شکل و صورت اور اندازِ گفتگو کی غیر معمولی تعریف کی جو سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی۔

79 سالہ ٹرمپ اپنی انتظامیہ کی معاشی کامیابیوں پر بات کر رہے تھے جب وہ موضوع سے ہٹ کر 28 سالہ پریس سیکرٹری کی تعریفوں کے پل باندھنے لگے۔ ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم آج اپنی سپر اسٹار کارولین لیوٹ کو ساتھ لائے ہیں کیا وہ زبردست نہیں ہے؟

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی اطالوی وزیراعظم سے فلرٹ کی کوششیں، میلونی نے زبردستی ہاتھ چھڑا لیا، ویڈیوز وائرل

پھر انہوں نے لیویٹ کی جسمانی خوبصورتی اور اعتماد کی تعریف کی جو ان سے پچاس سال سے زیادہ کم عمر ہیں۔ ٹرمپ نے کہا ’جب وہ ٹیلی ویژن پر جاتی ہے فاکس پر یعنی وہ حاوی ہو جاتی ہیں جب وہ اس خوبصورت چہرے اور ان لبوں کے ساتھ سامنے آتی ہیں جو رکتے نہیں ایک چھوٹی مشین گن کی طرح‘۔ اس دوران انہوں نے عجیب و غریب آوازیں بھی نکالیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ لیویٹ کو اپنی پوزیشن میں بے خوفی سے کام اس لیے کرنا پڑتا ہے کیونکہ ان کی انتظامیہ کی پالیسیاں ’واضح اور درست‘ ہیں جن میں خواتین کے کھیلوں میں مردوں کی شرکت کی مخالفت اور سرحدوں پر سختی شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ مخالف فریق کے پریس سیکرٹری بننے کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ اس سے قبل بھی اگست میں نیوز میکس کو دیے گئے انٹرویو میں لیویٹ کی تعریف کرتے ہوئے ان کے چہرے، ذہانت اور مشین گن کی طرح ہلنے والے لبوں کا ذکر کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’ہونٹ نہیں، مشین گن ہیں‘، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس سیکرٹری سے متعلق عجیب بیان

کارولین لیوٹ 2019 سے 2021 تک ٹرمپ کی پہلی انتظامیہ میں اسسٹنٹ پریس سیکرٹری رہ چکی ہیں۔ نیو ہیمپشائر سے تعلق رکھنے والی لیویٹ رئیل اسٹیٹ ڈویلپر نکولس ریسّیو کی اہلیہ اور ایک بیٹے نیکو کی والدہ ہیں۔ وہ کانگریس کے لیے ناکام انتخابی مہم کے بعد جنوری میں دوبارہ وائٹ ہاؤس لوٹیں اور امریکی تاریخ کی کم عمر ترین پریس سیکرٹری بن گئیں۔ وہ ٹرمپ کے دوسرے دورِ صدارت میں خدمات انجام دینے والی پہلی اور مجموعی طور پر پانچویں پریس سیکرٹری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بسنت کے رنگ فیشن مارکیٹ میں، پاکستانی برانڈز کی خصوصی کلیکشنز اور آفرز

 بسنت 2026 کو محفوظ اور پرامن بنانے کے لیے لاہور میں سخت حفاظتی انتظامات

ریکارڈ اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے