’ہونٹ نہیں، مشین گن ہیں‘، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس سیکرٹری سے متعلق عجیب بیان

بدھ 15 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کارولین لیوٹ کے ہونٹوں کے بارے میں عجیب و غریب تبصرہ کر کے نئی بحث چھیڑ دی۔

یہ واقعہ امریکی صدر کے جہاز ایئر فورس ون پر اس وقت پیش آیا جب ٹرمپ اسرائیل اور مصر کے دورے کے بعد واپسی پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے اچانک موضوع بدل کر اپنی 28 سالہ ترجمان کے بارے میں کہا کہ کارولین کیسی کر رہی ہے؟ کیا اسے تبدیل کیا جانا چاہیے؟

یہ بھی پڑھیے: تصویر میں بال درست نہ ہونے پر صدر ٹرمپ ٹائم میگزین پر برس پڑے

ایک رپورٹر نے جواب دیا کہ یہ فیصلہ آپ کا ہے۔ اس پر ٹرمپ نے ہنستے ہوئے کہا کہ یہ کبھی نہیں ہوگا۔ وہ چہرہ اور وہ ہونٹ، وہ ایسے حرکت کرتے ہیں جیسے مشین گن۔

کارولین لیوٹ، جو اسی وقت طیارے میں موجود تھیں، نے ایکس پر صدر کے پریس سیشن کی تصویر شیئر کرکے ٹرمپ کو سب سے زیادہ محنتی صدر قرار دیتے ہوئے لکھا کہ وہ رات 12:45 بجے ایئر فورس ون پر، 36 گھنٹے کے دورے کے بعد بھی صدر صحافیوں سے بات کر رہے ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں جب ٹرمپ نے کارولین کی تعریف اس انداز میں کی ہو۔ اگست میں نیوز میکس کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ وہ ایک اسٹار بن گئی ہے۔ وہ چہرہ، وہ ذہن، وہ ہونٹ، وہ ہلتے ہیں جیسے مشین گن۔ ٹرمپ نے کارولین کو شاندار اور بہترین انسان قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ کی اطالوی وزیراعظم سے فلرٹ کی کوششیں، میلونی نے زبردستی ہاتھ چھڑا لیا، ویڈیوز وائرل

صدر ٹرمپ ماضی میں بھی اپنی خاتون ساتھیوں کے ظاہری خدوخال پر تبصرے کرنے کے باعث تنقید کا شکار رہ چکے ہیں۔ ایک کابینہ اجلاس کے دوران انہوں نے اٹارنی جنرل پام بونڈی کے بارے میں کہا تھا کہ میں کبھی نہیں کہوں گا کہ وہ خوبصورت ہیں، ورنہ میری سیاسی زندگی ختم ہو جائے گی۔ 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران سے بات چیت اور پاکستان کی کوششیں جاری ہیں اب دیکھیں کیا ہوتا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ممکنہ امن معاہدے پر مؤقف

بیٹے کی شادی میں شرکت کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا مبہم بیان، میڈیا کو بھی تنقید کا نشانہ بنا دیا

صدارت کے بعد وزارت عظمیٰ: اسرائیل میں بیحد مقبول ہوں، وزیراعظم کا انتخاب لڑوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ کا ’عندیہ‘

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور پرنس رحیم آغا خان کی ملاقات، آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کو وسعت دینے پر زور

عیدالاضحیٰ پر ریلوے کا خصوصی انتظام، 3 خصوصی ریل گاڑیاں چلانے کا فیصلہ

ویڈیو

ایران سے بات چیت اور پاکستان کی کوششیں جاری ہیں اب دیکھیں کیا ہوتا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ممکنہ امن معاہدے پر مؤقف

ایران امریکا معاہدے کے امکانات روشن: پاکستان نے سفارتی کوششیں تیز کردیں اور مثبت اشارے ملے ہیں، مارکو روبیو

بڑی شخصیت کی ایران میں انٹری، ایران امریکا ڈیل کا مسودہ تیار، فائنل راؤنڈ پاکستان میں، اسرائیل کو منہ کی کھانا پڑی

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟