بیٹی کی شادی میں کروڑوں کے جہیز کے بینر، گاڑی، پلاٹ اور حج پیکج کے تحائف کی ویڈیو وائرل

جمعرات 11 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں شادیوں کا سیزن عروج پر ہے تاہم ملک بھر میں والدین جہیز کی بڑھتی ہوئی توقعات کے سبب پریشانی کا شکار ہیں۔ کئی خاندان اپنی بیٹیوں کی شادی میں جہیز کی کمی کی وجہ سے دباؤ میں ہیں جبکہ کچھ لڑکیوں کی شادیاں بھی جہیز نہ ہونے کی وجہ سے رکی ہوئی ہیں۔

اس درمیان حاجی نوید محمد قریشی نامی شخص کی جانب سے اپنی بیٹی کے لیے کروڑوں روپے مالیت کا جہیز دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ حاجی نوید نے شادی کے موقع پر اپنی بیٹی اور داماد کو ہونڈا سٹی کار، دس مرلہ پلاٹ اور حج کا پیکج طور پر تحفے میں دیا۔ اس کے علاوہ سسر کو ہونڈا ون ٹو فائیو تحفے میں دیا گیا۔

ویڈیو میں فرنیچر، برتن، کپڑے، فریج، گیزر، اے سی اور دیگر الیکٹرانکس کا سامان بھی دکھایا گیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے جہیز کے مظاہرے سماجی رویوں اور معاشرتی اقدار کے لیے تشویش کا باعث ہیں۔

یہ واقعہ  ایک بحث کو جنم دے رہا ہے کہ شادیوں میں جہیز کے بڑھتے ہوئے رجحان کو کس طرح کنٹرول کیا جائے اور آخر اتنی نمود و نمائش کیوں کی گئی ہے؟ صارفین نے سوال کیا کہ جو اپنی بیٹی کو یہ سب نہیں دےسکتے کم از کم ان کا سوچ لیں کہ وہ والدین اور بچیاں کس قدر احساس کمتری کا شکار ہوں گی۔

کئی صارفین نے کہا کہ پہلی بار دیکھا ہے کہ جہیز کے بینر لگوائے جائیں۔ ایک سوش،ل میڈیا صارف نے کہا کہ انہیں جہیز کی نمود نمائش کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوئٹہ بلدیاتی انتخابات ملتوی، 12 سال بعد جاگنے والی امید پھر معدوم، عوام کیا کہتے ہیں؟

سیاحت کے شعبے میں 21 ارب ڈالر کی آمدنی اور اگلے برسوں میں مسلسل اضافے کی توقع

محترمہ کی زندگی جمہوریت کی جدوجہد سے جڑی ہوئی ہے، صدر مملکت کا بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی پر پیغام

سال 2025 کے دوران ملک بھر میں مہنگائی بڑھی یا کم ہوئی؟

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی