بیرون ملک دہشتگردی سے متعلق افغان علما کا اعلامیہ: مولانا طاہر اشرفی کا خیرمقدم

جمعہ 12 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آل پاکستان علماء کونسل کے سربراہ مولانا طاہر اشرفی نے افغانستان کے  تقریباً ایک ہزار علما، مشائخ اور مفکرین کی جانب سے افغان شہری افغانستان سے باہر کسی بھی قسم کی دہشتگردی یا جنگ میں حصہ نہ لینے اور اپنے ملک کی سلامتی اور دفاع کے لیے سرگرم رہنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان سے کسی دوسرے ملک پر حملہ کرنے والے باغی تصور ہوں گے، افغان علما کا اعلان

مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ یہ ایک خوش آئند اقدام ہے اور پاکستان علما کونسل کی طرف سے اس کو خوش آئند قرار دیا جاتا ہے، لیکن اس کو عملی شکل دینا ضروری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ افغانستان کی عبوری حکومت اور اعلامیہ جاری کرنے والے علما اور مشائخ اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کے امن کو اپنے امن کے مترادف سمجھا ہے اور کبھی بھی پاکستان سے افغانستان میں دہشتگردی کی سرگرمی نہیں کی گئی، جبکہ افغانستان سے پاکستان میں جاری حملے کسی سے مخفی نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:افغان سرزمین بیرونی عسکری سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں، طالبان وزیر خارجہ امیر خان متقی

مولانا اشرفی نے کہا کہ اسلام کا پیغام امن اور سلامتی ہر جگہ نافذ ہوتا ہے اور اب افغانستان کے علما کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس اعلامیے کے ذریعے امن کے پیغام کو واضح کریں اور اس پر عملی طور پر عملدرآمد کروائیں۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس خطے کو امن نصیب کرے اور اعلامیے میں ظاہر کیے گئے عزائم پر مکمل عمل ہو تاکہ انتہا پسندی اور دہشتگردی کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان میں پہلی بار بغیر ڈرائیور کے کار کی کامیاب ٹیسٹ ڈرائیو

پاکستان مخالف پروپیگنڈا پھیلانے پر بالی ووڈ فلم ’دھُرندھر‘ کو بڑا دھچکا

عمران خان اور ان کی اہلیہ مسلسل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے، سہیل آفریدی

سپریم کورٹ کے استقبالیہ پر دل کا دورہ، راولپنڈی کے رہائشی عابد حسین چل بسا

بالی ووڈ فلم ’دھُرندھر‘ کی باکس آفس پر دھوم، 7 دنوں میں کتنے کروڑ کمائے؟

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں