عمران خان اور ان کی اہلیہ مسلسل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے، سہیل آفریدی

جمعہ 12 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبائی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ناحق قید اور مسلسل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق قیدی کو سردیوں کا مناسب سامان بھی نہیں مل رہا اور عمران خان کی بہنوں پر واٹر کینن چلانا اور بے عزتی کرنا شرمناک اقدام ہے، جس کی صوبائی حکومت بھرپور مذمت کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا میں مالی بحران شدید، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے اعلانات غیر یقینی کا شکار

سہیل آفریدی نے این ایف سی اجلاس میں صوبائی حقوق کے لیے سب کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کیا، جس کی سربراہی صوبائی مشیر خزانہ کریں گے اور واجبات کے حوالے سے سفارشات وفاق کو پیش کی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبے کے حقوق کے لیے تمام سیاسی و قانونی راستے اختیار کیے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے این ایچ پی اور این ایف سی بقایاجات پر محکمہ خزانہ کو ہر ہفتے وفاق کو خط ارسال کرنے کی ہدایت بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع کے لیے سالانہ 100 ارب روپے کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن سات سال میں صرف 168 ارب روپے دیے گئے اور 532 ارب روپے اب بھی بقایاجات کے طور پر باقی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سینیٹر مشتاق کو انگلی دکھانے والے پولیس آفیسر کو سہیل آفریدی نے ڈانٹ دیا

اجلاس میں نئے تعینات شدہ سیکرٹریز بھی موجود تھے، جنہیں سہیل افریدی نے میرٹ کی بنیاد پر تقرری دینے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسی طرح ان سے میرٹ کی بالادستی کی توقع بھی کی جاتی ہے۔ انہوں نے محکموں کو ہدایت دی کہ اگر کسی کرپشن کی شکایت موصول ہوئی تو فوری قانونی کارروائی کی جائے۔

وزیر اعلیٰ نے تمام محکموں کو سال 2026-27 کے ترقیاتی منصوبوں کی سفارشات فروری کے وسط تک پیش کرنے اور عوامی مفاد کے منصوبوں کو ترجیح دینے کی ہدایت کی تاکہ تمام ترقیاتی کام شہریوں کی سہولت کے لیے ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp