ملک کے کن حصوں میں برفباری اور بارشیں متوقع ہیں؟ محمکہ موسمیات نے بتا دیا

جمعہ 12 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے جمعے کے روز ملک کے مغربی اور شمالی علاقوں میں ہفتہ وار تعطیلات کے دوران بارش، گرج چمک اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق ایک کمزور مغربی ہوا کا سلسلہ 12 دسمبر کی شب ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا۔ اس سسٹم کے زیرِ اثر خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے متعدد علاقوں میں ہلکی سے معتدل بارش اور گرج چمک جبکہ بلند علاقوں میں برف باری متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں سردی نے لی انگڑائی، ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور ژالہ باری

جن علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اُن میں چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، ملاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، گلگت بلتستان اور کشمیر شامل ہیں۔ یہ سلسلہ 13 سے 15 دسمبر تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

اسی طرح باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، کوئٹہ، زیارت، ژوب، شیرانی، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اور نوشکی میں بھی 14 یا 15 دسمبر کو ہلکی بارش یا گرج چمک کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور پوٹھوہار ریجن میں ہلکی بوندا باندی جبکہ مری اور گلیات میں ہلکی بارش اور برفباری کے امکانات ہیں۔

دوسری جانب، 12 سے 16 دسمبر کی راتوں کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں معتدل سے گھنی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے جس سے حدِ نگاہ متاثر ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سرحدی بندش اور بارشوں کی کمی سے چلغوزے کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

محکمۂ موسمیات نے مزید بتایا کہ ایک اور مغربی ہوا کا سلسلہ 19 دسمبر سے ملک کے مغربی اور بالائی حصوں پر اثرانداز ہوگا۔

قبل ازیں، اکتوبر میں جاری ایک رپورٹ میں خبردار کیا گیا تھا کہ اس سال پاکستان میں کئی دہائیوں کی شدید ترین سردی پڑ سکتی ہے۔ بحیرۂ الکاہل کے درجہ حرارت میں غیر معمولی کمی عالمی موسم پر گہرے اثرات مرتب کرتی ہے، جس کے باعث بالخصوص خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں صورتحال مزید سخت ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان