شام کے قدیم شہر تدمر (پالمیرا) کے قریب امریکی اور شامی افواج کے مشترکہ گشت کے دوران فائرنگ کے واقعے میں 2 امریکی فوجیوں سمیت 3امریکی شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شامی ایئرپورٹ پر اسرائیلی میزائل حملہ، دو فوجی اہلکار ہلاک
امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے مطابق تدمر میں امریکی اور شامی افواج کی مشترکہ گشت کے دوران حملے میں امریکی فورسز کے کم از کم 2 اہلکار سمیت 3 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، حملہ آور کا تعلق عالمی دہشتگرد گرد تنظیم داعش سے تھا جسے موقع پر ہی ہلاک کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نیا بفر زون خطے کو خطرناک سمت میں دھکیل سکتا ہے، شامی صدر الشرع کا انتباہ
برطانیہ میں قائم مانیٹرنگ ادارے سیریئن آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے بھی شامی اور امریکی افواج پر ایسے ہی ایک حملے کی اطلاع دی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا نے داعش کے خلاف قائم اتحاد کے تحت مشرقی شام میں سیکڑوں فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔ یہ فوجی مختلف علاقوں میں موجود رہ کر داعش کے خلاف کارروائیوں میں اتحادی فورسز کی مدد اور تربیت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔
گزشتہ ماہ شام نے بھی باضابطہ طور پر داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد میں شمولیت اختیار کی، جو صدر بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد مغربی ممالک کے ساتھ دمشق کے تعلقات میں بہتری کی علامت سمجھی جا رہی ہے۔ بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد امریکا اور شام کے تعلقات میں نمایاں تبدیلی آئی ہے، کیونکہ اس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات موجود نہیں تھے۔
یہ بھی پڑھیں: شام: باغی گروپ کا جنگی جرائم میں ملوث فوجی حکام کیخلاف کارروائی کا اعلان
عبوری صدر احمد الشراع نے گزشتہ ماہ واشنگٹن کا تاریخی دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات اور اہم مذاکرات کیے۔ پانچ دہائیوں پر محیط الاسد خاندان کے اقتدار کے خاتمے کے بعد یہ پیش رفت دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نیا موڑ قرار دی جا رہی ہے۔
داعش کو شام میں 2019 میں شکست دی جا چکی ہے، تاہم تنظیم کے سلیپر سیلز اب بھی ملک کے مختلف حصوں میں مہلک حملے کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق داعش کے پاس اب بھی شام اور عراق میں 5 ہزار سے 7 ہزار جنگجو موجود ہیں۔
امریکی فوجی شام کے مختلف علاقوں میں تعینات ہیں جن میں وسطی صوبے حمص میں واقع التنف گیریژن بھی شامل ہے، جہاں سے دیگر فورسز کو تربیت دی جاتی ہے۔ ماضی میں امریکی فوجیوں کو متعدد حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ 2019 میں شمالی شہر منبج میں ایک خودکش حملے کے نتیجے میں 2 امریکی فوجی، 2 امریکی شہری اور کئی شامی شہری ہلاک ہو گئے تھے، یہ واقعہ امریکی افواج پر ہونے والے مہلک ترین حملوں میں شمار ہوتا ہے۔














