شامی ایئرپورٹ پر اسرائیلی میزائل حملہ، دو فوجی اہلکار ہلاک

پیر 2 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شام کی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے پیر کی صبح اس کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر میزائل داغے جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق شامی فوج نے اس حوالے سے مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا ہے کہ دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سات ماہ میں یہ دوسرا حملہ ہے جس سے قریبی علاقے کو نقصان پہنچا۔

اسرائیل نے بظاہر لبنان کی حزب اللہ سمیت تہران کے حمایت یافتہ عسکریت پسند گروپوں کو ایران سے ہتھیاروں کی ترسیل روکنے کی کوشش میں شامی حکومت کے زیر قبضہ علاقوں میں ایئرپورٹس اور بندرگاہوں کو نشانہ بنایا ہے۔
شام میں جنگی صورتحال پر نظر رکھنے والی تنظیم نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں ایئرپورٹس کے ساتھ ساتھ دمشق کے جنوب میں واقع اسلحے کے ڈپو کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ حملے میں چار افراد ہلاک ہوئے۔

10 جون کو دمشق کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر ہونے والے اسرائیلی فضائی حملوں سے انفراسٹرکچر اور رن ویز کو کافی نقصان پہنچا۔ اسے مرمت کے بعد دو ہفتے بعد دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔

ستمبر میں اسرائیلی فضائی حملوں نے شام کے سب سے بڑے شمالی شہر حلب کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا جو کئی دن تک فعال نہیں ہو سکا تھا۔

2021 کے اواخر میں اسرائیلی جنگی طیاروں نے میزائلوں سے لاطاکیہ کی بندرگاہ پر کنٹینرز کو نشانہ بنایا جس سے آگ بھڑک اُٹھی تھی۔

اسرائیل نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ایران کے اتحادی عسکریت پسند گروپوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتا ہے جن میں لبنان کی حزب اللہ تنظیم بھی شامل ہے جس نے شام کے صدر بشار الاسد کی افواج کی حمایت کے لیے ہزاروں جنگجو بھیجے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!