لاہور کے تھانہ سندر کے علاقے میں ایک خوفناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں 5 ملزمان نے 2 سگی بہنوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے متاثرہ لڑکیوں کی والدہ کے بیان پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے کیس میں ملزمان کو 20 سال قید کی سزا
تھانہ سندر کی پولیس کے مطابق دونوں بچیاں طیب نامی شہری کے گھر کام کرنے گئی تھیں جہاں عمیر جٹ نے ان کے ساتھ دست درازی کی کوشش کی۔ لڑکیوں کے منع کرنے پر اس نے اپنے دوستوں قاسم، علی اکبر، ضیاالرحمان اور احمد رضا کو بلایا اور باری باری دونوں بہنوں کے ساتھ زنا بالجبر کیا۔

واقعے کے بعد متاثرہ والدہ جمیلہ بی بی نے تھانہ سندر میں شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی۔ پولیس نے کہا کہ مقدمے میں قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور تمام 5 ملزمان کے خلاف عدالت میں کیس چلایا جائے گا۔
ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ مقدمے کی تحقیقات کے لیے متعلقہ انویسٹی گیشن ونگ کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے اور ایس ایچ او تھانہ سندر کو مقدمے سے آگاہ کیا گیا ہے۔














