انتخابی عمل میں مداخلت کا الزام، ڈھاکہ نے بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کر لیا

اتوار 14 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش میں آئندہ پارلیمانی انتخابات سے قبل سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ حکومت بنگلہ دیش نے بھارت میں مقیم مفرور سیاسی شخصیات کی مبینہ سرگرمیوں پر سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کر لیا ہے اور انتخابی عمل کو متاثر کرنے کی کوششوں کا معاملہ باضابطہ طور پر اٹھایا ہے۔

بنگلہ دیش کی وزارتِ خارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر پرنئے ورما کو اتوار کے روز دفتر خارجہ طلب کیا گیا، جہاں انہیں ان بیانات اور سرگرمیوں پر بنگلہ دیشی حکومت کے شدید تحفظات سے آگاہ کیا گیا جو مبینہ طور پر بھارت میں مقیم مفرور سیاسی رہنماؤں کی جانب سے سامنے آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش انتخابات سے قبل سی آئی ڈی اور ٹک ٹاک کا تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی جانب سے جاری عوامی بیانات کا خصوصی طور پر ذکر کیا گیا، جن کے بارے میں حکومت کا مؤقف ہے کہ وہ اپنے حامیوں کو تشدد پر اکسا رہی ہیں اور ان کا مقصد آنے والے انتخابات کے عمل کو سبوتاژ کرنا ہے۔

ڈھاکہ نے اس موقع پر بھارت سے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ اور سابق وزیر داخلہ اسد الزمان خان کمال کو بنگلہ دیش کے حوالے کیا جائے تاکہ وہ ملک کی عدالتی کارروائیوں اور سنائی گئی سزاؤں کا سامنا کر سکیں۔

وزارت خارجہ نے بھارت میں مقیم عوامی لیگ کے دیگر مفرور رہنماؤں کی سرگرمیوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور الزام عائد کیا کہ یہ افراد بنگلہ دیش کے اندر انتخابی عمل کو متاثر کرنے کے لیے تشدد کی منصوبہ بندی، تنظیم سازی اور سہولت کاری میں ملوث ہیں۔ بنگلہ دیش نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ ایسی سرگرمیوں کو فوری طور پر روکا جائے اور ملوث افراد کو قانون کے مطابق بنگلہ دیش کے حوالے کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش میں عام انتخابات کا شیڈول تاحال طے نہیں ہوا، الیکشن کمیشن نے واضح کردیا

اس کے علاوہ حکومت بنگلہ دیش نے حالیہ دنوں ڈھاکہ-8 کے حلقے سے آزاد امیدوار شریف عثمان ہادی پر ہونے والی مبینہ قاتلانہ کوشش کے حوالے سے بھی بھارت سے تعاون طلب کیا۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ اگر اس واقعے میں ملوث کوئی ملزم بھارتی سرزمین میں داخل ہوتا ہے تو اسے فوری طور پر حراست میں لے کر بنگلہ دیش کے حوالے کیا جائے۔

بنگلہ دیشی حکومت نے زور دیا کہ ایک ہمسایہ ملک ہونے کے ناتے بھارت سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ انصاف کے قیام اور جمہوری عمل کے تحفظ میں بنگلہ دیشی عوام کا ساتھ دے گا۔

وزارت خارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر پرنئے ورما نے اس موقع پر کہا کہ بھارت بنگلہ دیش میں پُرامن انتخابات کا خواہاں ہے اور اس ضمن میں تعاون کے لیے آمادگی کا اظہار کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟