سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 9 شکارپور میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کر لی۔
غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار آغا شہباز خان درانی نے 73 ہزار 554 ووٹ حاصل کرکے میدان مار لیا، جبکہ جمعیت علمائے اسلام (اے) کے امیدوار رشداللہ شاہ 9 ہزار 412 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار
آغا شہباز خان درانی کی
پی ایس 9 شکارپور
سے شاندار کامیابی پر جیالوں میں جشن کا سماں
شکریہ شکارپور 🇱🇾
پارٹی قیادت اور تمام جیالوں کو مرحوم آغا سراج خان درانی کے صاحبزادے آغا شہباز درانی کی کامیابی مبارک@BBhuttoZardari @FaryalTalpurPk pic.twitter.com/Z1owrdc4hD— Hafeezullah Mahesar (@MahesarHafeez2) December 14, 2025
ابتدائی نتائج سامنے آتے ہی پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ درانی ہاؤس میں جشن کا ماحول دیکھا گیا، جہاں جیالوں کی بڑی تعداد جمع ہو کر ایک دوسرے کو کامیابی پر مبارکباد دیتی رہی۔ حتمی نتائج کا باقاعدہ اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس حلقے میں کل 178 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے، جہاں ووٹنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔ تمام پولنگ اسٹیشنز پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔
یہ نشست سابق رکن سندھ اسمبلی آغا سراج خان درانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔














