مردم شماری: سندھ سے خواجہ سرا کہاں گئے؟

بدھ 24 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اندرون سندھ میں خواجہ سراؤں کی تعداد میں35 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

2023 کی مردم شماری میں سندھ میں خواجہ سراؤں کی تعداد3871 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ 2017 کی مردم شماری میں سندھ میں خواجہ سراؤں کی تعداد 5954 تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں 6سال کے دوران 66 خواجہ سراؤں کااضافہ ہوا ہے۔ کراچی میں 2023 کی مردم شماری میں خواجہ سراؤں کی تعداد2289 ہے۔ 2017میں کراچی میں خواجہ سراؤں کی تعداد2223 تھی۔

حیدرآباد میں 2017 کی مردم شماری کےمطابق 1277خواجہ سرا تھے۔ حیدرآباد میں 2023کی مردم شماری میں یہ تعداد کم ہوکر 570 ہوگئی ہے۔

لاڑکانہ میں 2017 میں خواجہ سراؤں کی تعداد849 تھی اور اب لاڑکانہ میں 2023 میں یہ تعداد گھٹ کر310 رہ گئی ہے۔

2017میں سکھرمیں خواجہ سراؤں کی تعداد433 تھی جواب 280 رہ گئی ہے۔ شہیدبےنظیرآباد میں 2017 میں خواجہ سراؤں کی تعداد635 تھی،اب 284 ہوگئی۔

2017میں میرپورخاص میں خواجہ سراؤں کی تعداد517 تھی،2023میں یہ تعداد کم ہو کر 138 رہ گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp