اسلام آباد کو عالمی معیار کا شہر بنانے کے لیے اہم فیصلے

جمعہ 5 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کو عالمی معیار کا شہر بنانے کے لیے اہم فیصلے کرتے ہوئے سی ڈی اے پر موٹر سائیکلز خریدنے پر پابندی عائد کردی۔

جمعے کے روز وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کی،جس میں اسلام آباد کو عالمی معیار کا شہر بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

سی ڈی اے پر پیٹرول موٹر سائیکلز خریدنے پر پابندی عائد

وزیر داخلہ کی ہدایت پر ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے کے لیے سی ڈی اے آئندہ سے صرف الیکٹرک بائیکس خریدے گی، اسلام آباد کے شہریوں کے لیے ماحول دوست الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، پیٹرول موٹر سائیکلز خریدنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

ایمرجنسی سروسز کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن سے سی ڈی اے کو منتقل کرنے کا فیصلہ

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کی ایمرجنسی سروسز فراہم کی جائیں گی، ایمرجنسی سروسز کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) سے سی ڈی اے کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، کیپٹل واسا کا قیام بھی جلد عمل میں لایا جائے گا۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کیپیٹل ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کے لیے متعلقہ امور کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔

سرینا چوک انڈر پاس اور ایف نائن پارک چوک فلائی اوور پر کام تیز کیا جائے

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گفتگو میں کہا کہ اسلام آباد میں ٹریفک کے مسائل کو کم کرنے کے لیے سرینا چوک انڈر پاس اور ایف نائن پارک چوک فلائی اوور منصوبوں پر تعمیراتی کام جلد شروع کر دیا جائے گا، طویل مدت سے زیر التوا ایکسپریس وے کے منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے کام کی رفتار تیز کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام اباد کے کئی برس سے نان ڈیویلپ سکیٹرز میں ترقیاتی کاموں کو مکمل کرکے لوگوں کو قبضہ دیا جائے گا، 17 برس سے تعطل کا شکار اسلام آباد ماڈل جیل پر کام تیزی سے جاری ہے، پہلے مرحلہ کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔

سرمایہ کاروں کو ایک چھت تلے سہولیات

وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں بزنس فیسلیٹشن سنٹر بنائے جارہے ہیں، جہاں سرمایہ کاروں کو سہولیات ایک چھت تلے فراہم کی جائیں گی، سیکٹر ایچ سولہ میں ہیلتھ ٹاور کیلیے زمین کی الاٹمنٹ کر دی گئی ہے۔

ریکارڈ ٹیکس وصولی پر سی ڈی اے کو مبارکباد اور تنبیہہ
وزیر داخلہ نے ریکارڈ ٹیکس وصولی پر چیئرمین سی ڈی اے سمیت پوری ٹیم کو مبارکباد دی، لیکن ساتھ یہ بھی تنبیہہ کی کہ صرف پلاٹ اور زمیں بیچ کر کوئی ادارہ نہیں چل سکتا، ضروری ہے کہ ادارے کے اثاثے بڑھائے جائیں، اس سلسلے میں وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ انوسمنٹ پلان مرتب کرکے 7 روز میں پیش کیا جائے گا۔

ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ

اجلاس میں اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا، جس میں کری انکلیو، فیڈرل سیکریٹریٹ کی عمارت کی تزئین و آرائش، ڈپلومیٹک انکلیو اور اسمارٹ پارکنگ کے منصوبوں پر پیشرفت پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن اور سی ڈی اے کے تمام ممبران نے شرکت کی،چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وفاقی وزیر داخلہ کو مختلف منصوبوں پر تفصیلی بریفننگ دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنوبی ٹوریڈز شہابیوں کی بارش آج عروج پر ہوگی، آسمان پر روشن شعلے دکھائی دینے کا امکان

اولمپک گولڈ میڈلسٹ کے گھر چوری، ڈاکو 1980 کا تاریخی طلائی تمغہ بھی لے اڑے

یوکرین میں امدادی مرکز پر روسی بمباری، ہلاکتیں 40 تک پہنچ گئیں

ٹرمپ کو انتخابی دھچکا، ایران، اسرائیل اور یوکرین سے متعلق امریکی پالیسی میں تبدیلی کا امکان

ٹیکساس میں نئے ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر روکنے کا اعلان، اربوں ڈالر کے منصوبے غیر یقینی کا شکار

ویڈیو

کیا مریم نواز مستقبل کی وزیراعظم ہوں گی؟ پنجاب کے شہریوں کی رائے سامنے آگئی

13 سالہ اقتدار کے باوجود پی ٹی آئی لنڈی کوتل میں کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ شروع نہ کر سکی، شہری مایوس

مہمند میں ایک لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر، پی ٹی آئی 13 سال میں ایک جامعہ بھی نہ بناسکی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا