پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما قاضی انور ایڈووکیٹ نے پارٹی کی بنیادی رکنیت اور تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
مستعفی رہنما قاضی انور نے کہاکہ موجودہ پارٹی قیادت کی جانب سے انہیں بے عزتی کا سامنا کرنا پڑا اور اسی وجہ سے پی ٹی آئی میں رہنا ان کے لیے تکلیف دہ ہو گیا۔
پی ٹی آئی رہنما و سینئر قانون دان قاضی انور ایڈووکیٹ پی ٹی آئی سے مستعفی۔۔۔۔۔
پارٹی کی موجودہ قیادت نے میری بے عزتی کی، پی ٹی آئی میں مجھے شدید ذہنی اذیت پہنچی ۔۔جس منشور پر پی ٹی آئی عمل میں لائی گئ ہے ، اس پر عمل نہیں کیا جارہا، قاضی انور ایڈووکیٹ pic.twitter.com/xmdeoKZ1s2
— Farzana Ali (@farzanaalispark) December 14, 2025
انہوں نے واضح کیاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ان کے ذاتی تعلقات برقرار رہیں گے۔
قاضی انور ایڈووکیٹ انصاف لائرز فورم خیبرپختونخوا کے صدر بھی تھے اور پارٹی کی کور کمیٹی سمیت مختلف کمیٹیوں کے رکن رہ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رہنما میجر (ر) طارق محمود نے فوج مخالف بیانیہ پر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
میجر (ر) طارق محمود ریاست کے ضلع بھمبر کی تحصیل سماہنی سے پی ٹی آئی کے صدر تھے۔














