کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن میں ٹارگٹڈ فائرنگ، 2 سکھ نوجوان ہلاک

پیر 15 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن میں جمعہ کی صبح ہونے والی ایک ٹارگٹڈ فائرنگ میں بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے 2 سکھ نوجوان ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ اتفاقی نہیں تھا۔

مزید پڑھیں: کینیڈا: سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں 3 بھارتی شہری گرفتار

ہلاک ہونے والوں کی شناخت گردیپ سنگھ (27) سکنہ باریہ اور رنویر سنگھ (18) سکنہ اُدت سائیڈے والا، ضلع مانسا کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں ایک دوست کی سالگرہ میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔

ایڈمنٹن پولیس کے مطابق واقعہ 12 دسمبر کو رات 1:43 بجے پیش آیا۔ زخمی حالت میں ملنے والے دونوں نوجوانوں کو جائے وقوعہ پر مردہ قرار دے دیا گیا۔ پولیس نے تحقیقات شعبۂ قتل کے حوالے کر دی ہیں اور ایک گہرے رنگ کی ایس یو وی کی تلاش جاری ہے۔

مزید پڑھیں: کینیڈا نے سکھ رہنما کے قتل میں ملوث ہونے پر بھارتی سفارتکار کو ملک بدر کر دیا

واقعے کے بعد پنجاب کے ضلع مانسا میں سوگ کی فضا ہے جبکہ پولیس نے عوام سے معلومات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

بنگلہ دیش کی سخت شرائط کے تحت غزہ بین الاقوامی فورس میں شمولیت پر آمادگی

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘

تحریک انصاف کا دشمن کون؟