فٹبالر لیونل میسی کو بھارت میں رسوائی کا سامنا، بھارتی سیاستدان نے تمام حدیں پار کردیں

پیر 15 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے بھارت کے دورے کے موقع پر بدمزگی کے کئی واقعات پیش آئے جن پر بھارتی صارفین اپنی ہی حکومت اور انتظامیہ پر برس پڑے۔

کولکتہ میں ایونٹ کے دوران مشتعل شائقین نے میسی سے ملاقات کیے بغیر جانے پر گراؤنڈ میں بوتلیں اور کرسیاں پھینکیں اور توڑ پھوڑ بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہزاروں روپے خرچ کیے مگر میسی کی ایک جھلک تک دیکھنے کا موقع نہ ملا۔

یہ بھی پڑھیں: کولکتہ میں مشتعل ہجوم نے اسٹار فٹبالر میسی پر بوتلیں برسا دیں

اسی دوران مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڈنوس اور ان کی اہلیہ کو بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا کہ انہوں نے اداکار اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف کو گراؤنڈ میں تحائف پیش کیے جبکہ میسی، لوئس سواریز اور روڈریگو ڈی پال سائیڈ پر کھڑے نظر آئے حالانکہ اس ایونٹ کا انعقاد میسی کے لیے کیا گیا تھا۔

 بعد ازاں وزیراعلیٰ دیویندر فڈنوس کی اہلیہ میسی کے ساتھ تصاویر بھی بنواتی دکھائی دیں جس پر ان کے رویے کو بھی صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا۔ ڈاکٹر نمو یادیو نے لکھا کہ یہ میسی کے لیے ایک ایونٹ تھا لیکن مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنوس نے اسے مکمل مزاحیہ مظاہرہ بنا دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے وہ اپنی اہلیہ امرتا کو لائے جس کی وجہ سے بھارتیوں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا پھر انہوں نے گٹکھا چھاپ اداکار اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف کو متعارف کرایا یہاں تک کہ میسی بھی فڈنوس کی اس مزاحیہ حرکت سے ناراض دکھائی دیے۔

آخر میں انہوں نے میسی اور دنیا بھر کے ان کے شائقین سے معذرت کی کہ یہ بی جے پی کے سیاستدان ہیں اور یہ ناخواندہ اور بے ادب ہیں اس کے لیے بھارتی عوام کو معاف کر دیں۔

ایک صارف نے کہا کہ امرتا چیونگم چباتے ہوئے اور دو بار سیلفی لیتے ہوئے اتنی زیادہ انا دکھا رہی تھیں اور مضحکہ خیز لگ رہی تھیں۔ ڈی پال اور میسی واقعی ان پر ہنس رہے تھے۔

تیجس نامی صارف نے کہا کہ یہ واقعی شرمندگی کی بات ہے کہ ہم بھارتی خود ہی غیر ملکیوں کو موقع دیتے ہیں کہ وہ ہمارا مذاق اڑائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت کی ’7 سسٹرز‘ کو کاٹ کے رکھ سکتے ہیں، بنگلہ دیشی رہنما کی بھارت کو دھمکی

فٹبالر لیونل میسی نے دورہ بھارت سے متعلق ویڈیو شیئر کردی، کسی سیاستدان کو جگہ نہیں دی

سڈنی واقعے پر پاکستان کے خلاف منظم ڈس انفارمیشن پھیلائی گئی، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ

سڈنی حملے کے مرکزی کردار ساجد اکرم کا بھارتی پاسپورٹ منظرِ عام پر آ گیا

دوست ممالک کی کوششوں سے کابل میں افغان علما کا جرگہ، پاکستان کا خیر مقدم اور امن کے قیام پر زور

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں