پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے سلسلے میں کل (بروز منگل) اڈیالہ جیل کے باہر پہنچنے کی کال دے دی۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے اپنی اصلاح کا فیصلہ کرلیا، عمران خان سے ملاقاتیں روکنا مسئلے کا حل نہیں، بیرسٹر گوہر
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب کے تمام ارکان قومی اسمبلی، رکن پنجاب اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور تنظیمی عہدیداران کو دوپہر 2 بجے اڈیالہ جیل کے باہر جمع ہونے کا پیغام جاری کیا گیا ہے۔
تحریک انصاف پنجاب کے چیف آرگنائزر نے کارکنوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات مکمل ہونے تک وہاں موجود رہیں۔
اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت نے تمام ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کے لیے اس موقع پر پہنچنا لازمی قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر جیل میں سیاست کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی ہے۔
مزید پڑھیں: عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی، اب جیل کے باہر مجمع لگانے کی اجازت نہیں دی جائےگی، وزیر اطلاعات
عمران خان سے آخری ملاقات ان کی بہن عظمیٰ خان کی ہوئی تھی، تاہم اس کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی عمران خان سے متعلق ایک سخت پریس کانفرنس کی تھی، اور اس کے بعد سے اب تک کوئی ملاقات نہیں ہو سکی۔














