’مجھے فوج پر فخر ہے‘، شاہد آفریدی نے فیض حمید کی سزا کو خوش آئند قرار دے دیا

پیر 15 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے احتساب کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس نے بھی ملک کو نقصان پہنچایا، اسے قانون کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔

کراچی میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہاکہ ویسے یہ میرا کام نہیں، مگر میں خوش ہوں کہ فیض حمید اور دیگر افسران کا احتساب ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں: جنرل فیض حمید کیس: سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کیخلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں ہوئی؟

’یہ بات خوش آئند ہے کہ پاک فوج نے احتساب کا عمل اپنے اندر سے شروع کیا ہے، فوجی میری ہے اور مجھے فوج پر فخر ہے۔‘

پی ایس ایل کے نئے سیزن میں 2 اضافی فرنچائزز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہاکہ ٹیموں میں اضافہ خوش آئند ہے کیونکہ اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو موقع ملے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ پی ایس ایل ہمارا اپنا برانڈ ہے اور روڈ شو اس کی مقبولیت کا ثبوت ہے۔

مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں اب مزید تجربات کی ضرورت نہیں ہے اور ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کو فائنل کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ وہ عالمی کپ سے قبل سیریز کے دوران کھلاڑیوں کی تبدیلی کے حق میں نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: برطانیہ کے بعد امریکا میں پی ایس ایل کا روڈ شو، محسن نقوی کا لیگ کو نمبر ون بنانے کا اعلان

بگ بیش لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت پر تبصرہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کیونکہ اس سے کھلاڑیوں کو تجربہ حاصل ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان