امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک ممکنہ دہشتگردی کے منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے کارروائی کرتے ہوئے 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
مزید پڑھیں: امریکا دہشتگردی کی زد میں، نیو ایئر پر ٹرک حملہ اور ٹرمپ ہوٹل کے باہر دھماکا، 16 ہلاک
ایف بی آئی نے بتایا ہے کہ گرفتار شدگان پر الزام ہے کہ وہ نئے سال کی تقریب کے موقع پر لاس اینجلس اور اورنج کاؤنٹی میں متعدد مقامات پر بم دھماکے کرنے کی سازش کررہے تھے۔
حکام کے مطابق ان مشتبہ افراد نے آوازدی ساختہ دھماکہ خیز آلات بنا کر انہیں مختلف اہداف پر نصب کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی، جس میں قانون نافذ کرنے والے امیگریشن ایجنٹس سمیت دیگر مقامات بھی شامل تھے۔
ایف بی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان کو سازش اور تباہ کن آلات رکھنے کے الزامات کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں: امریکی ریاست پنسلوانیا کے اسٹیل پلانٹ میں دھماکے، 2 ہلاک، 10 زخمی
حکام نے نشاندہی کی ہے کہ یہ چاروں ایک شدت پسند گروپ کے رکن ہو سکتے ہیں، جن کے خلاف تحقیقات اب بھی جاری ہیں تاکہ حملے کے پس منظر اور ممکنہ معاونت کا تعین کیا جا سکے۔














