مشہور آسٹریلوی اداکارہ ریچل کارپانی 45 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

منگل 16 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف آسٹریلوی اداکارہ ریچل کارپانی طویل علالت کے بعد 45 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

خاندان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ریچل کارپانی طویل عرصے سے ایک دائمی بیماری میں مبتلا تھیں اور اسی علالت کے بعد وہ پرسکون طور پر اس دنیا سے رخصت ہو گئیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ان کا انتقال غیر متوقع تھا، تاہم وہ آخری لمحات میں سکون میں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف اداکارہ بینا مسرور 67 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

اہلِ خانہ کے مطابق مرحومہ کی آخری رسومات 19 دسمبر کو قریبی عزیز و اقارب اور دوستوں کی موجودگی میں نجی طور پر ادا کی جائیں گی۔ خاندان نے اس مشکل وقت میں میڈیا اور عوام سے رازداری کی اپیل کی ہے۔

اگرچہ بیماری کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں، تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق ریچل کارپانی کو 2021 میں پیٹ میں شدید درد کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کی ایک نامعلوم عارضے کے تحت سرجری بھی کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچ کر اتارنے کا افسوسناک واقعہ، بھارت میں وزیراعلیٰ نتیش کمار کی نااہلی کی تحریک چل پڑی

ریچل کارپانی نے آسٹریلیا اور امریکا میں ایک کامیاب فنی کیریئر بنایا۔ وہ آسٹریلیا میں طویل عرصے تک نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل مکلیوڈز ڈاٹرز میں جوڈی فاؤنٹین کے کردار کے باعث خاصی شہرت حاصل کر چکی تھیں جس میں انہوں نے متعدد سیزنز میں اداکاری کی۔

امریکا میں بھی انہوں نے نمایاں ٹیلی وژن پروجیکٹس میں کام کیا، جن میں NCIS: لاس اینجلس، دی گلیڈز، اِف دیئر بی تھورنز اور دی ریچلز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وہ لائف ٹائم نیٹ ورک کے پولیس ڈرامہ اگینسٹ دی وال میں بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں جہاں انہوں نے جیسن جارج اور ماریسا رامیرز کے ساتھ اداکاری کی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آنگ سان سوچی انتقال کرگئیں، بیٹے کا بیان سامنے آگیا

فنی خدمات کے ساتھ ساتھ ریچل کارپانی کو ایک خاندانی مزاج اور خوش اخلاق شخصیت کے طور پر بھی جانا جاتا تھا۔ ان کی سوشل میڈیا سرگرمیوں میں اکثر اپنے اہلِ خانہ سے محبت اور وابستگی کا اظہار نمایاں رہتا تھا۔

ان کے انتقال پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور مداحوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے اور انہیں ایک باصلاحیت اداکارہ کے طور پر خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیٹی کی تحویل کے معاملے پر معروف اداکارہ کا مبینہ اغوا، شوہر کے خلاف مقدمہ درج

عمران خان کے بیٹوں کا اسکائی نیوز کو انٹرویو، ‘ویڈیو بیان میں کونسی بات جھوٹ ہے؟’

این ڈی ایم اے کی 27ویں امدادی کھیپ فلسطین روانہ، 100 ٹن سامان بھیجا گیا

یورپی پارلیمنٹ کی منظوری، سعودی عرب اور یورپی یونین کے تعلقات میں نئی شراکت داری کی راہ ہموار

شدید دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت، ملک بھر میں اسموگ الرٹ جاری

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں

سقوط ڈھاکہ: جاوید ہاشمی جھوٹ بول رہے ہیں