معروف اداکارہ بینا مسرور 67 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

جمعرات 4 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی نامور اداکارہ اور معروف شخصیت بینا مسرور 67 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ انتقال کی خبر ان کے بیٹے اداکار پارس مسرور نے انسٹاگرام پر شیئر کی اور مداحوں سے والدہ کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی۔

بینا مسرور نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے کئی مقبول ڈراموں میں اپنے یادگار کرداروں سے ناظرین کے دلوں میں جگہ بنائی۔ ان کے نمایاں ڈراموں میں بنجارہ، بیٹیاں، ترب، عشق نہیں آسان، آنگن، اگر اور جانِ جہاں شامل ہیں۔

ان کے انتقال پر اداکاروں اور مداحوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بینا مسرور کی اداکاری اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی فنکارانہ میراث آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ثابت ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رسجا کی نئی قیادت بلا مقابلہ منتخب، کھیلوں کی صحافت کے فروغ اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اظہار

پیدل خاتون اور اسٹرولر کو ٹکر، سابق ایئر چیف کو عدالت نے سخت سزا سنا دی

پی آئی اے نے لاہور، مانچسٹر براہِ راست پروازوں کا آغاز کر دیا، افتتاحی پرواز 325 مسافروں کے ساتھ روانہ

مصنوعی ذہانت نے پولیس میں 2 کروڑ روپے کی تنخواہوں کی خردبرد کا بھانڈا پھوڑ دیا، 3 اہلکار گرفتار

سندھ طاس معاہدہ: بھارت نے کب، کون سی خلاف ورزی کی؟

ویڈیو

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

بھارت نے اگر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو پاکستان اپنے قومی مفاد کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ