چند ہفتے قبل سعودی عرب جانے کے کوشش کے دوران ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کے باعث روانگی سے انکار سننے پاکستانی شہری محمد طفیل اب تمام درست دستاویزات کے ساتھ سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اوورسیز پاکستانیز سالک حسین کا لاہور ایئرپورٹ کا اچانک دورہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے اللہ کا شکر اداکرتے ہوئے بتایا کہ محمد طفیل اب تمام ضروری دستاویزات، بشمول ڈرائیونگ لائسنس، کے ساتھ سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔
Alhamdulillah, Muhammad Tufail, who was offloaded few weeks back while travelling to Saudi Arabia on a driver’s visa without a driving licence, has now departed with all valid documents, including his driving licence. pic.twitter.com/snCKYwWxpT
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) December 18, 2025
یہ بیان اس بات کا عندیہ دیتا ہے کہ وزارت داخلہ نے اس معاملے کو جلد از جلد حل کر کے شہریوں کے قانونی مسائل کو آسان بنانے کی کوشش کی ہے۔
واضح رہے کہ چند ہفتے قبل محمد طفیل سعودی عرب جانے کے لیے روانہ ہوئے تھے، لیکن ڈرائیور ویزے کے باوجود ڈرائیونگ لائسنس کی عدم موجودگی کے باعث ان کا سفر منسوخ کر دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے افراد کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا گیا
اس واقعے نے نہ صرف ان کے ذاتی منصوبوں میں خلل ڈالا بلکہ ویزے اور قانونی دستاویزات کے حصول میں شہریوں کو درپیش چیلنجز کو بھی اجاگر کیا۔
وزارت داخلہ کے بروقت اقدامات اور محمد طفیل کی درست دستاویزات کی تیاری کے بعد اب یہ معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو گیا ہے اور وہ سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔














