انڈر19 ایشیا کپ، ایک بار پھر پاک بھارت ٹاکرے کا امکان

جمعرات 18 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرکٹ شائقین کے لیے ایک اور دلچسپ پاک بھارت مقابلے کا امکان پیدا ہو گیا ہے، کیونکہ دونوں ٹیمیں انڈر19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔ بھارت سری لنکا سے پہلے سیمی فائنل میں مدمقابل ہوگا، جبکہ پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے سیمی فائنل میں میدان میں اترے گا۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا اعلان، فرحان یوسف کپتان برقرار

بھارت کی قیادت آیو ش مھاترے کر رہے ہیں، اور ٹیم نے گروپ اے میں شاندار کارکردگی دکھائی، جہاں انہوں نے متحدہ عرب امارات، پاکستان اور ملائیشیا کو شکست دی۔

دوسری جانب بنگلہ دیش نے گروپ بی میں سری لنکا کو 39 رنز سے شکست دی اور سیمی فائنل کے لیے اپنی جگہ یقینی بنائی۔

اس میچ میں اوپنرز زواد ابرار اور رفعت بیگ نے پہلی وکٹ کے لیے 84 رنز کی شراکت قائم کی، جبکہ کپتان عزیز الحق اور کلام صدیقی نے تیسری وکٹ کے لیے 53 رنز جوڑے۔ بعد میں بنگلہ دیش کا آخری 7 وکٹیں 62 رنز پر گر گئیں، اور ٹیم 46.3 اوورز میں 225 رنز پر آوٹ ہو گئی۔ سری لنکا کی طرف سے آف سپنر کاویجا گامیج نے 4 وکٹیں لے کر بہترین بولنگ کی۔

سری لنکا نے جواب میں 14 اوورز میں 38 رنز کے نقصان پر 3 وکٹیں گنوا دیں۔ چمیکا ہیانا تیگلا نے 41 رنز بنائے، مگر بنگلہ دیش نے مسلسل دباؤ قائم رکھا اور 186 رنز پر آوٹ کر دیا۔

گروپ بی میں افغانستان نے نیپال کو آسانی سے شکست دی، لیکن اس کا سیمی فائنل کی کوالیفیکیشن پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

پاکستانی بولر کی کارکردگی

پاکستان کے فاسٹ بولر عبد اللہ سبحان نے اس ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے اور ٹیم کو ٹائٹل جتوانے کے ساتھ ساتھ بیسٹ بولر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے 2 میچوں میں سات وکٹیں حاصل کی ہیں، جن میں 4 متحدہ عرب امارات کے خلاف اور بھارت کے خلاف 3 اہم وکٹیں شامل ہیں۔ سبحان نے گزشتہ سال کے انڈر 19 ایشیا کپ میں بھی 15 وکٹیں حاصل کی تھیں اور اپنی اہمیت ثابت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:انڈر 19 ایشیا کپ: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، پاک بھارت کپتانوں میں روایتی مصافحہ نہ ہوا

انہوں نے کہا کہ کسی بھی حریف کے خلاف ہمارا مقصد ٹورنامنٹ جیتنا اور بیسٹ بولر کا اعزاز حاصل کرنا ہے۔ ایک فاسٹ بولر کے لیے بہترین پچ وہ ہوتی ہے جو رفتار اور باؤنس دونوں فراہم کرے، اور صحیح لائن اور لینتھ برقرار رکھنا وکٹیں لینے کے لیے ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp