اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے عالمی سطح پر ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے اسکائی ٹریک رینکنگ میں تھری اسٹار ایئرپورٹ کا اعزاز حاصل کر لیا ہے، جس کے بعد یہ پاکستان کا پہلا ایئرپورٹ بن گیا ہے جو اس درجہ بندی تک پہنچا۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا اعزاز، سن فلاور ربن کا اجرا
اسکائی ٹریک رینکنگ کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ کو وہی تھری اسٹار درجہ دیا گیا ہے جو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو حاصل ہے، جو ملکی ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے خوش آئند پیشرفت سمجھی جا رہی ہے۔
ریٹنگ میں یہ بہتری مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، ایئرپورٹ مینجمنٹ، صفائی، سروس کوالٹی اور مجموعی انتظامی کارکردگی کو مدنظر رکھ کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے بڑے ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کی حقیقت کیا ہے؟
دوسری جانب لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو اسکائی ٹریک کی جانب سے ٹو اسٹار درجہ بندی دی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ کی عالمی سطح پر بہتر رینکنگ مستقبل میں ملکی ہوابازی کے معیار کو مزید بلند کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔














