’سڑکوں پر بے حیائی پھیلا رہی ہو‘۔ پشاور کی اسکوٹی گرل کو درپیش چیلنجز

جمعہ 19 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور سے تعلق رکھنے والی صبا یامین ایک خودمختار خاتون ہیں، جو اپنا کام خود کرتی ہیں۔ اسکوٹی نے انہیں مزید بااختیار بنا دیا ہے اور اب وہ جہاں بھی جانا ہو، آسانی سے خود جا سکتی ہیں۔ صبا یامین کافی عرصے سے اسکوٹی استعمال کررہی ہیں۔ اس سے ان کی زندگی آسان ہو گئی ہے اور اب وہ کسی پر انحصار نہیں کرتیں۔

’مجھے کام کے سلسلے میں کہیں جانا ہو یا مارکیٹ کا چکر لگانا ہو، میں اسکوٹی پر بیٹھتی ہوں اور جہاں جانا ہوتا ہے نکل جاتی ہوں۔‘

ان کے مطابق سڑک پر ایک خاتون کے لیے مردوں کے زیرِ اثر معاشرے میں اسکوٹی چلانا آسان نہیں۔ لوگ طنز کرتے ہیں اور بعض اوقات خود غلطی کر کے الزام خاتون پر ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ صبا یامین نے بتایا کہ اب وہ مکمل طور پر بااختیار بن چکی ہیں۔

’پشاور میں خواتین کے لیے ٹرانسپورٹ ایک بڑا مسئلہ ہے، گھر سے مرکزی سڑک تک جانا اور پھر پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنا مشکل ہوتا ہے، اسی وجہ سے کئی لڑکیاں نوکری نہیں کر پاتیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ اسکوٹی نے کام کرنے والی خواتین کی زندگیاں آسان بنا دی ہیں۔ یہ چلانے میں آسان ہے، خرچہ بھی کم ہے اور کسی پر انحصار بھی نہیں رہتا۔

صبا یامین کی زندگی پر اسکوٹی کے اثرات دیکھیے۔ اس ویڈیو رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں آتشزدگی

زیتون کا تیل اور ہڈیوں کا سوپ: کیا سوشل میڈیا پر وائرل غذائیں واقعی مؤثر ہیں؟

اسلام آباد مسجد حملہ، بھارت کا اظہارِ افسوس

مکہ مکرمہ میں شہری ترقی کے حالیہ اقدامات نے معیار زندگی مزید بہتر بنادیا

اسلام آباد سانحہ، پی ٹی آئی کا وفاقی حکومت کی ناکامیوں پر استعفوں اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!