بدھ 24 مئی: ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

بدھ 24 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں ڈالر کی قدر  میں مسلسل دو روز کے اضافے کے بعد دو پیسوں کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

انٹر بینک میں آج ڈالر 287.13 پیسے پر بند ہوا ہے۔ جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 287.15 رہی۔

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں صرف دو پیسوں کی معمولی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سعودی ریال 76.56 روپے، اماراتی درہم 78.19 روپے،  قطری ریال 78.81 روپے،  اور بحرینی دینار 761.64 روپے کا رہا۔

انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر کی قیمت 188 روپے 87 پیسے، کینیڈین ڈالر188 روپے87 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 356 روپے 77 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ٹریڈنگ تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 309 روپے کی ریکارڈ  سطح پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روز میں 10 روپے مہنگا ہوا۔ گزشتہ روز ڈالر  308 روپے پر بند ہوا تھا۔

 فاریکس ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی طلب میں مسلسل اضافہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہونے کا سبب ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میرے مرنے کے بعد بیوی کی دیکھ بھال کون کرے گا؟ 65 سالہ شخص نے بیوی کا قتل کردیا

آزاد کشمیر میں بروقت الیکشن کی راہ ہموار، غلام مصطفیٰ مغل نے چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھالیا

وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا کا تعمیراتی خدمات پر ٹیکس قانونی قراردیدیا

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’رمضان سے پہلے نازیبا ساڑھیاں اور اب سر پر ڈوپٹا؟‘ لائیو کالر کا جویریہ سعود سے سخت سوال

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب