متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کی پشگوئی، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

جمعہ 19 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

متحدہ عرب امارات میں ایک مرتبہ پھر شدید بارشوں کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے، جس کے پیشِ نظر دبئی پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جمعے کی دوپہر تک انتہائی ضرورت کے بغیر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ گزشتہ برس ریکارڈ بارشوں نے دبئی سمیت پورے ملک کو متاثر کیا تھا جس کے باعث حکومت نے اس بار پیشگی حفاظتی و احتیاطی اقدامات مزید سخت کردیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دبئی میں بارشیں، قومی کرکٹرز بھی ایئرپورٹ پر محصور

دبئی پولیس نے جمعرات کو شہریوں کو تنبیہ کی ہے کہ ملک بھر میں شدید بارشوں کے امکان کے باعث وہ گھروں پر رہیں اور ’بغیر شدید مجبوری‘ کے باہر جانے سے پرہیز کریں۔

پولیس کی جانب سے یہ انتباہ اس وقت جاری کیا گیا جب شہر میں ہونے والی ابتدائی بارشوں نے مختلف سڑکوں پر پانی جمع کردیا۔

پولیس کی جانب سے موبائل فونز پر الرٹ بھی بھیجے گئے جن میں کہا گیا کہ خراب موسم کی وجہ سے جمعے کی دوپہر تک غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے۔

متحدہ عرب امارات کے نیشنل سینٹر آف میٹیورولوجی (NCM) نے جمعرات اور جمعے کے درمیان دبئی، ابوظہبی اور دیگر شہروں میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ ادارے کے مطابق ملک میں اگلے چند گھنٹوں کے دوران موسم غیر مستحکم رہے گا جس کے باعث شہریوں کو احتیاط اختیار کرنی چاہیے۔

بارشوں کا سلسلہ خطے کے دیگر ممالک تک بھی پھیل چکا ہے۔ جمعرات کو سعودی عرب اور قطر میں بھی شدید بارشیں ہوئیں، جبکہ قطر میں جاری عرب کپ کا تیسرا پوزیشن مقابلہ بارش کے باعث منسوخ کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں متحدہ عرب امارات کو 76 سالہ تاریخ کی بدترین بارشوں کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس نے گھروں، بازاروں اور سڑکوں کو تہس نہس کردیا تھا۔ اس تاریخی بارش کے باعث کم از کم چار افراد ہلاک ہوئے جن میں تین فلپائنی کارکن اور ایک اماراتی شہری شامل تھا۔

حکام نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ موسم کی موجودہ صورتحال میں حکومتی ہدایات پر عمل کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حالات بہتر ہونے تک محفوظ مقامات پر رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکیش امبانی امریکا میں 300 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی سنی گئی، محسن نقوی نے بڑا اعلان کردیا

اسرائیل سے ہسپانوی سفیر واپس بلا لیا گیا

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو کتنے فنڈز ملیں گے؟ آئی سی سی نے تفصیلات جاری کردیں

ایران فٹبال ورلڈ کپ 2026 میں شرکت نہیں کرے گا، ایرانی وزیر کھیل

ویڈیو

5جی اسپیکٹرم کی نیلامی: کیا انٹرنیٹ کے مسائل ختم ہوجائیں گے؟

حکومت نوجوانوں کے لیے کیا کررہی ہے؟ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن روبینہ اعوان کا خصوصی انٹرویو

پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے بعد پرانی موٹر سائیکلوں کو الیکٹرک بنانے کا رجحان بڑھ گیا

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے