قومی کرکٹرز کامران اکمل، عبدالرزاق، عمر گل اور سابق کپتان مصباح الحق دبئی ایئرپورٹ پر محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں جاری طوفانی بارشوں کے باعث دبئی ائیرپورٹ پر فلائٹس تعطل کا شکار ہیں، جس کے باعث قومی کرکٹرز کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
کرکٹرز سمیت مسافر 30 گھنٹوں سے زیادہ ایئرپورٹ پر پھنس کر رہ گئے ہیں، چاروں کرکٹرز کو لاہور سے براستہ دبئی امریکی شہر ہوسٹن پہنچنا تھا جہاں 2009 ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے اعزاز میں تقریب رکھی گئی ہے۔
Absolutely right.I know it’s challenging for @emirates but still they need to handle it in a better way.People travelling are stuck for more than two days without hotel accommodation.Everyone have to be in queues for more than half of the day just to talk to staff at counters. https://t.co/NfYVvjZCuv
— Misbah Ul Haq (@captainmisbahpk) April 18, 2024
مصباح الحق اور کامران اکمل کا کہنا ہے کہ بارش کی وجہ سے مسائل ہیں اور ایئرلائن کا عملہ تعاون نہیں کررہا۔ ہر آدھے گھنٹے بعد فلائٹ کا شیڈول تبدیل کردیا جاتا ہے جس کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں۔