’اب وقت آگیا ہے کہ والد ٹیریان کو اپنا لیں‘، عمران خان کے بیٹوں کی نئی ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

جمعہ 19 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کے بیٹے قاسم خان کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ کہتے نظر آ رہے ہیں کہ اب وقت آ گیا ہے کہ میرے والد ٹیریان کو اپنا لیں اور اسے اپنی بیٹی کے طور پر قبول کریں۔

وی نیوز کی جانب سے جب اس حوالے سے تحقیقات کی گئیں کہ آیا مذکورہ گفتگو واقعی کسی انٹرویو کا حصہ ہے یا نہیں تو فیکٹ چیک کے بعد اس بات کی تصدیق ہوئی کہ یہ انٹرویو جعلی ہے اور اسے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ تحقیقات میں یہ بھی واضح ہوا کہ قاسم خان اور ان کے بھائی سلیمان خان نے اپنے کسی بھی انٹرویو یا بیان میں اس نوعیت کی کوئی بات نہیں کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسی انٹرویو کا ایک ایڈٹ شدہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس میں سلیمان خان کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے کہا ہے کہ ’میں نے سنا ہے کہ ممکن ہے میرے والد کو قتل کیا جائے اگر ایسا ہوا تو ہم دونوں بھائی پاکستان جا کر سیاست شروع کر دیں گے‘۔

تاہم فیکٹ چیک کے بعد یہ ثابت ہوا کہ یہ بیان بھی من گھڑت اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کیا گیا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ’اسکائی نیوز‘ کے پروگرام میں صحافی یلدا حکیم سے گفتگو کرتے ہوئے قاسم خان نے کہا کہ وہ گزشتہ کئی ماہ سے اپنے والد سے بات نہیں کر سکے جو اگست 2023 سے جیل میں قید ہیں۔ عمران خان کے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے والد کو جیل میں ’ڈیتھ سیل‘ میں رکھا گیا ہے اور انہیں شدید نفسیاتی اذیت کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میرا دل عمران خان کے تینوں بچوں کے ساتھ ہے، مشرف زیدی نے یہ کیوں کہا؟

دونوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ موجودہ حالات میں شاید وہ اپنے والد کو دوبارہ کبھی نہ دیکھ سکیں۔ قاسم خان کے مطابق عمران خان کو 2 سال سے زائد عرصے سے تنہائی کی کوٹھڑی میں رکھا گیا ہے، جہاں انہیں گندا پانی فراہم کیا جاتا ہے اور وہ ایسے قیدیوں کے درمیان ہیں جو ہیپاٹائٹس جیسے مرض میں مبتلا ہو کر دم توڑ رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یومِ استحصالِ کشمیر: جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت بحال کی جائے، سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی

یومِ استحصالِ کشمیر: وزیراعلیٰ بلوچستان کا کشمیری عوام سے غیرمتزلزل یکجہتی کا اظہار

نجی ازبک ایئر لائن سینٹرم ایئر کا تاشقند، کراچی براہِ راست پروازوں کا اعلان

5 اگست 2019 کے بھارتی اقدام کے خلاف وزارتِ امور کشمیر اور وزارتِ خارجہ کی احتجاجی ریلی، کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار

اسحاق ڈار عمان پہنچ گئے، فلسطین کی صورتحال پر اہم وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے

ویڈیو

واشنگٹن کے چڑیا گھر میں باؤلی نے اپنی 5ویں سالگرہ کیسے منائی؟

تخلیق کا سفر ذہن سے شروع ہوتا ہے مصنوعی ذہانت سے نہیں، 9 برس کی عمر میں ناول نگار بننے والی ایمن رحمان

اسلام آباد: بدھ مت کے تاریخی آثار، شاہ اللہ دتہ غاروں کو عالمی توجہ کا مرکز بنانے کی تیاری

کالم / تجزیہ

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے