پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سے پارٹی اجلاسوں اور جلسوں سے غیر حاضر ہیں اور پارٹی قیادت سے رابطہ بھی محدود کر دیا ہے۔
علی امین گنڈاپور اس وقت اپنے آبائی علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں موجود ہیں، جہاں سے ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ کبوتر بازی کرتے نظر آ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کسی سے نہیں ڈرتا، جب کہیں گیا تو خود بتا دوں گا، علی امین گنڈاپور نے خاموشی توڑ دی
صارفین ان کی ویڈیو پر مختلف تبصرے کرتے نظر آ رہے ہیں، کامران علی کا کہنا تھا کہ آج پہلی بار معلوم ہوا کہ امیر کبوتر باز خود نہیں بلکہ ان کے لیے کبوتروں کے پیچھے نعرے اور سٹھیاں کوئی اور مارتے ہیں۔
آج پہلی بار معلوم ہوا کہ امیر کبوتر باز خود نہیں بلکہ ان کے لیے کبوتروں کے پیچھے نعرے اور سٹھیاں کوئی اور مارتے ہیں۔
سابق وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کی ڈی آئی خان میں مصروفیات pic.twitter.com/J2ytxzwqOK
— Kamran Ali (@akamran111) December 18, 2025
اطلاعات کے مطابق وہ گھڑ سواری اور شکار کے شوقین بھی ہیں اور اس کے علاوہ گھریلو امور میں مصروف ہیں جبکہ پارٹی کے شور شرابے سے فاصلے پر پرسکون وقت گزار رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈا پور اور عمران خان کی اندرونی کہانی
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کی کرسی سے ہٹائے جانے کے بعد علی امین گنڈاپور سخت ناراض ہیں اور اس کے بعد سے پارٹی تقریبات میں شرکت نہیں کی۔ وہ آخری بار سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں اسمبلی آئے تھے لیکن امن جرگے میں بھی شامل نہیں ہوئے۔
علی امین گنڈاپور کے مؤقف کے مطابق عمران خان نے انہیں اچانک اور بلا وجہ وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹا دیا جس سے انہیں ذاتی اور سیاسی طور پر شرمندگی محسوس ہوئی۔ اس حوالے سے اعلان پارٹی قیادت کی بجائے ایک معمولی وکیل کے ذریعے اڈیالہ جیل سے باہر کیا گیا جس نے ان کی ناراضگی میں اضافہ کیا۔














