وزیر مواصلات علیم خان اور پیپلزپارٹی کی سینیٹر پلوشہ کمیٹی اجلاس کے دوران آپس میں لڑ پڑے، ان کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
سینیٹر پلوشہ خان اور وزیر مواصلات علیم خان میں سینیٹ کی کمیٹی میں شدید الفاظ کا تبادلہ۔ دیکھتے ہیں کتنے ٹی وی چینلز اس تنازعے کو کوریج دیتے ہیں۔ pic.twitter.com/QT8AMcbFQr
— Riaz ul Haq (@Riazhaq) December 19, 2025
علیم خان نے کہا کہ ’ہمیں جیسا ٹریٹ کیا جائے گا، ہم ویسے ہی جواب دیں گے۔ اگر ہماری ذات پر بات کی جائے گی تو ہم بھی اسی سطح پر جواب دیں گے۔ ہم نے تو اپنا موقف واضح کر دیا ہے لیکن جب ان کی ذات پر بات آئے گی تو ان کے پاس جواب نہیں ہوگا۔ تاہم ہم اس سطح پر گرنا نہیں چاہتے جس پر وہ گر رہے ہیں‘۔














